اس بارے میں اوپر خضر حیات اور رضا میاں برادران کے جوابات کافی و شافی ہیں۔
ویسے ابھی چند روز قبل خضر حیات صاحب نے اسی جیسے ایک موضوع میں ابن ابی العز حنفی کی ایک عبارت بطور حوالہ پیش کی تھی۔ تو آپ کی پارٹی کے جمشید صاحب نے اس پر جو جواب دیا، وہی جواب آپ ہماری طرف سے اپنی درج بالا بات کا سمجھ لیجئے۔
جو شخص اپنے نام کے ساتھ حنفی لکھے لکھائے۔ عقیدہ طحاویہ کی شرح لکھے۔ تو فقط ان کا نام طبقات میں مذکور نہ ہونے کی بنا پر آپ حضرات ان کی عام سی باتوں کو "اہم مسئلہ" کہہ کر بھی ماننے سے انکار کر دیں۔ تو جس شخص کے دعوائے اہلحدیثیت پر علمائے اہلحدیث خاموش بھی نہ رہے ہوں، بلکہ کثیر جماعت نے ان کی تردید کی ہو، ان کی کتب کو غلط کہا ہو، ان کے عقائد کو غلط کہا ہو، اگر وہ شخص کتاب و سنت اور پوری اہلحدیث جماعت کے خلاف عقائد بیان کرے تو اسے کیسے قبول کر لیا جائے گا۔
تیسری بات یہ کہ آپ کے دیوبندی علماء نے ایک اصول بیان کر رکھا ہے۔ اس کو ذرا غور سے پڑھ لیں اور پھر آگے کوئی بات چلائیں۔
کسی بھی فرد کی لغزش یا تفرد کو اہل سنت والجماعت کا عقیدہ قرار نہیں دیا جاسکتا اس لئے کسی بھی شخص کے قول کو دیکھا جائے گا کہ جماعت نے اس کو کیا درجہ دیا ہے اگر عقیدہ کے درجہ میں قبول کیا ہے تو وہ عقیدہ ہوگا اگر احکام کے درجے میں قبول کیا ہے تو وہ حکم ہوگا......الغرض کسی آدمی کی زاتی رائے جس کو جماعت نے قبول نہ کیا ہواس کو جماعت کا عقیدہ قرار دینا کسی دجال کا ہی کا کام ہو سکتا ہے۔(مسئلہ وحدۃالوجود صفحہ 6 تا 7)
اب یہ بتائیے کہ آپ بالا اصول کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں۔
اگر تسلیم کرتے ہیں اور پھر بھی وحید الزمان صاحب کے اقوال کو ہم پر حجت بنا کر پیش کرتے ہیں تو خود آپ کے علماء کے نزدیک آپ "دجال" کا کام کر رہے ہیں۔
اگر تسلیم نہیں کرتے تو پہلے اس اصول کا رد پیش کر دیجئے کہ یہ منطقی بات آپ کو کیونکر قابل قبول نہیں ہے؟[/q
ساری تگ و دو اور دوڑ دھوب ساری کاوشیں صرف اس بارے میں ہیں کہ کسی طرح سچ پر جھوٹ کا ملمع چڑھائے رکھا جائے ۔
نہیں نہیں فرقہ جماعت اہل حدیث کے ماننے والو نہیں
وحید الزمان تمہارا تھا
تمہارا ہی رہے گا
تب تک جب تک تم اس کے نام والی ہر کتاب
ہر تعریف
ہر ہر ویب سائٹ سے اسکی تعریفیں
کھرچ کھرچ کر صاف نہ کردو
میں نے پہلے بھی ثابت کیا تھا اب پھر ثابت کردیا ہے
وحید الزمان کو آپ لوگ صرف خجالت مٹانے کی خاطر اور لاجواب ہوجانے کے بعد اپنا ماننے سے انکار کرتے ہو
جو مرضی کہتے رہو
میں نوٹ لکھ چکا ہوا ہquote
یہ تو آپکی پہچان ہے کہ آپ لوگ حق کو تسلیم نہیں کرتے ، قرآن و حدیث کو جھٹلا سکتے ھو تو یہ کیا چیز ہے ، تمھاری اسی روش کو ایک جگہ آپکے بڑوں نے اس طرح بیا ن کیا ہے کہ اس مسئلے میں امام شافعی کی بات برحق ہے ،لیکن ہم پر تو امام ابو حنیفہ صاحبکی تقلید واجب ہے اس لیے ہم اس حق نہیں مان سکتے ،پھر اس معاملے میں بھی تو تم نے آخر تقلید ہی کرنی ہے