• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبارات نزل الابرار من فقہ النبی المختار

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اوپر جو کچھ ہو چکا ضرورت تو نہیں تھی کہ مزید کوئی بات کی جائے لیکن پھر بھی یہ بیان کرنا مناسب رہے گا کہ یہی کچھ جو مختصر شکل میں سہج صاحب نے پیش کیا ہے ، ان کے بزرگ بھی پیش کر چکے ہیں ۔
چنانچہ مولانا ابو محمد بدیع الدین الراشدی رحمہ اللہ نے خوب تسلی بخش جوابات عنایت فرمائے ہیں ۔
شوق رکھنے والے حضرات مقالات راشدیہ ( ج 3 ص 264 ) سے پڑھنا شروع کریں ۔
بلکہ ’’ فقہ حنفی کا دوسرا رخ ‘‘ کے عنوان سے یہ مکمل تحریر (ص 249 تا 343 ) بہت سارے حقائق سے نقاب کشائی کرتی ہے ۔
 
شمولیت
جنوری 03، 2014
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
59
تمام ارکانِ بحث۔!
اتنی لمبی بحث کی کیا ضرورت ہے۔ محترم sahj صاحب اور ان جیسے دوسرے دیوبندیوں کے لیے صرف یہ ہی کافی ہےکہ:
ان کی مناظراسلام مولوی امین صفدر اوکاڑوی لکھتے ہیں:
"کیونکہ نواب صدیق حسن خان،میاں نذیر حسین ،نواب وحیدالزماں،میر نور الحسن،مولوی محمد حسین اور مولوی ثناء اللہ وغیرہ نے جو کتابیں لکھی ہیں،اگرچہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے قرآن وحدیث کے مسائل لکھے ہیں لیکن غیرمقلدین کے تمام فرقوں کے علماء اور عوام بالاتفاق ان کتابوں کو غلط قراردے کر مسترد کر چکے ہیں بلکہ برملاتقریروں میں کہتے ہیں کہ ان کتابوں کو آگ لگادو۔
(مجموعہ رسائل ج1ص22،دوسرا نسخہ ج1ص23،تحقیق مسئلہ تقلید ص6)

اگر تو یہ محترم کہتے ہیں کہ یہ ایک فرد واحد کا کلام ہے اور اس کو پوری جماعت پر چسپا نہیں کیا جاسکتا۔تو یہ ہی معاملہ اس سارے مواد کے ساتھ بھی ہے جو انہوں نے پیش کیا ہے۔ اور مولوی امین صفدر کی عبارت میں واضع ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
کل مرے محلے میں رہنے والا ایک دیوبندی نواب وحید الزمان کی کتاب "نزل الابرار" کے بے شمار حوالے اٹھائے مرے گھر آیا اور طنزیہ مسکراہٹ مری طرف اچھال کر بڑے تکبر سے بولا کہ یہ ہے تم اہل حدیثوں کی اصلیت!
میں نے اسے اپنے ڈرائنگ روم میں لا بٹھایا اور بڑی محبت سے اس کے لئے چائے اور بسکٹ اٹھا لایا۔ پھر میں نے فقہ حنفی کی معتبر ترین کتاب فتاوی عالمگیری اٹھائی اور اس میں سے تقریباً وہ تمام مسائل اسے دکھائے جو وہ بحوالہ نواب وحید الزمان مرے لئے اتنی محنت سے جمع کر کے لایا تھا۔
یہ سب دکھانے کے بعد میں نے اتنے ہی احترام اور عزت سے اسے مستند کتب سے وہ تمام ثبوت بمع تواریخ دکھائے کہ نواب وحید الزمان اولاً حنفی المسلک تھا پھر نیم غیر مقلد اور پھر عمر کے آخری دور میں شیعہ ہو مرا.
نیز نزل الابرار نواب وحید الزمان نے اپنے دور حنفیت میں تحریر کی اور اس کے تمام مسائل فقہ حنفی کی کتب میں موجود ہیں. ہدیتہ المہدی اس نے اپنی عمر کے اس حصے میں تحریر کی جب وہ ذہنی اور عملی طور پر شیعہ مذہب قبول کر چکا تھا اور مستند اہل حدیث علماء کا اس سے مصدقہ اعلان برات بھی سامنے رکھا.
یہ سارے ثبوت اور حوالے دیکھ کر اس بے چارے کی چمکتی آنکھوں کی روشنی دھیمی پڑ گئی۔ تکبر کی جگہ عاجزی نے لے لی۔ کندھے لٹک گئے۔ طنزیہ مسکراہٹ کی جگہ شرمندگی نے لے لی اور آخر میں وہ بغیر کچھ کہے اپنے حوالہ جات اٹھا کر اداس اور درماندہ چہرے پر شرمندگی سجا کر مجھے سلام کر کے رخصت ہو گیا۔
آج صبح اس نے محلے کی دیوبندی مسجد میں مسلک حق مسلک اہل حدیث قبول کرنے کا اعلان کر کے مجھے حیران کر دیا۔ کیونکہ وہ ایک بہت ہی متعصب قسم کا تبلیغی دیوبندی تھا۔ لیکن اللہ جب چاہے کسی کو ہدایت دے سکتا ہے اور ہدایت صرف اسی کے ہاتھ میں ہے ورنہ انسان تو محض کوشش ہی کر سکتا ہے۔ آج اس نے پہلی بار مرے ساتھ مرے محلے کی اہل حدیث مسجد میں نماز مغرب ادا کی۔ آمین بالجہر کہا۔ رفع الیدین بھی کیا اور ہاتھ بھی سینے پر باندھے۔
بھائیو اپنے ہمسائے اپنے محلوں میں رہنے والے دیوبندی بریلوی شیعہ سے ملو جلو ان سے محبت سے پیش آو. ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوں. ان کو دعوت فکر دو۔ انشاء اللہ ان میں سے بہت سے اپنی باطل عقیدوں سے توبہ کریں گے۔
یاد رکھئے فیس بک پر پوسٹ بنانے اور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں یہاں آپ کی کوئی نہیں مانے گا یہاں محض مقلدین کی گالم گلوچ کذب بیانی اور الزام تراشیاں ہیں اور کچھ نہیں.
فیس بک پر حق کے متلاشی کم ہی ہیں یہاں محض مسلکی اکھاڑوں کے پہلوان ہیں جو یہاں لڑنے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے آتے ہیں حق تلاشنے نہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ پوسٹ واٹس ایپ پر موصول ہوئی کاتب نا معلوم ہے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
مسٹر پیارے سارا وقت صاحب (ابتسامہ) آپ سے پہلے آپ ہی کی جماعت کے رضامیاں صاحب نے کچھ کہا تھا وہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں

وضاحت
یہ اقتباس آپ کی خدمت میں اسلئے پیش کیا ہے کہ وحید الزمان شیعہ ہوگیا تھا اور ویسے ہی مرتد حالت میں مرگیا تھا تو یہ آپ جیسے ماہر قسم کے غیر مقلدین کے لئے لمحہ فکریہ تو ہوسکتا ہے ہم اہل سنت والجماعت کے لئے کوئی فکر کی بات نہیں ۔کیونکہ میں لیڈنگ مراسلہ سے اب تک تقریبا درجن بھر حوالے پیش کرچکا ہوں جن میں وحید الزمان کو "اہلحدیث" مانا گیا ہے اوراس کی تعریفیں کی گئیں ہیں اہل حدیثوں کے اکابرین کی صف میں رکھتے ہوئے۔
امید ہے سمجھ شریف میں بات آجائے گی۔

شکریہ
جمعیت اهلسنت والجماعت! کهیں آپ الله کے رسول صلی الله علیہ وسلم اور صحابہ الکرام والی جماعت کیطرف اشاره تو نهیں کررهے هیں کہ جس جماعت کا ذکر اللہ کی کتاب میں هے؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
یہ پوسٹ واٹس ایپ پر موصول ہوئی کاتب نا معلوم ہے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اور جو مجھے موصول ہوئی ہے اُس میں یہ بھی لکھا ہوا!
تحرير / الشيخ عفان بن طارق حفظه الله ورعاه

واللہ اعلم!
 
Top