امام احمد (ر۔ح) کے سامنے جب امام ملک کی جرح پیش کی گئی تو آپ نے امام ملک کی جرح کا انکار کیا اور کھا۔۔ عبد الرحمن بن معاویہ بن الحویرث سے امام شعبہ (ر۔ح) نے روایت لی ھے۔۔۔ " اور امام شعبہ ثقہ سے روایت بیان کرتے ھیں۔۔۔
امام آحمد (ر۔ح) کی توثیق کا مدار امام شعبہ (ر۔ح) کی توثیق پر ھے۔۔۔ اور اگر امام شعبہ (ر۔ح) کا قول امام مالک (ر۔ح) کے تعارض مین آجائے تو امام مالک (ر۔ح) کے قول کا اعتبار کیا جائے گا نہ کہ امام شعبہ کا۔۔۔۔
امام مالک امام شعبہ (ر۔ح) سے قوی ھیں:
دیکھئے امام مالک (ر۔ح) سفیان بن عینہ (ر۔ح) سے زیادہ قوی ھیں اور سفیان بن عینہ (ر۔ح) سفیان ثوری(ر۔ح) سے۔۔۔اور سفیان ثوری (ر۔ح) کہ متعلق یہ بات محدثین نے لکھی ھے کہ" امام سفیان ثوری امام شعبہ سے بھتر ھیں ۔۔بلکہ یہ بات خود امام شؑبہ نے کھی ھے۔۔۔ لھذا امام مالک (ر۔ح) امام شعبہ سے زیادہ قوی ھیں۔۔۔
پھر امام دارقطنی (ر۔ح) اور امام عجلی (ر۔ح) نے صراحت کی ھے کہ "امام شعبہ سے اسماء و رجال کہ معملے میں غلطیاں ھوئی ھے۔