أبو القاسم
مبتدی
- شمولیت
- نومبر 12، 2013
- پیغامات
- 12
- ری ایکشن اسکور
- 14
- پوائنٹ
- 6
امام مالک رحمہ اللہ کی توثیق۔۔؟ یا جرح۔۔؟ جمہورمحدثین کے خلاف ہے لہٰذا غیرمسموع ہے اسی لئے امام احمدرحمہ اللہ نے اسے ردکردیاہے۔
اپنی پوسٹ دیکھے
اپنی پوسٹ دیکھے
جزاک اللہ خیرا۔امام مالک رحمہ اللہ کی توثیق۔۔؟ یا جرح۔۔؟ جمہورمحدثین کے خلاف ہے لہٰذا غیرمسموع ہے اسی لئے امام احمدرحمہ اللہ نے اسے ردکردیاہے۔
اپنی پوسٹ دیکھے
شیخ صاحب ،قدرے تفصیل کے لئے مذکورہ لنک دیکھ لیں ۔
اور اولا یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ جمہور ہرجگہ معیار نہیں ہیں ہم نے دکتور وصی اللہ عباس حفظہ اللہ سے انٹرویو لیتے وقت یہ مسئلہ بھی ان کے سامنے رکھا تھا انہوں نے جواب میں یہی کہا تھا کہ یہ ووٹنگ والا اصول درست نہیں ہے۔ عنقریب یہ ویڈیو اپلوڈ کی جائے گی۔
ثانیا یہ کہنا بھی درست نہیں کہ عبدالرحمن بن معاویہ کو جمہور محدثین نے ضعیف کہا ہے۔
جمہور میں آپ لوگوں نے انہیں بھی گنا دیا جنہوں نے ضعفاء میں ان کا تذکرہ کیا ہے اور یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ محض ضعفاء میں ذکر کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ انہوں نے ذکرکردہ راوی کو ضعیف کہا ہے۔ مثلا آپ لوگوں نے امام عقیلی کو جمہور کی فہرست میں گنا ہے حالانکہ امام عقیلی رحمہ اللہ نے دونوں طرح کے اقول ذکر کئے ہیں اور خود کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے پھر کس بنیاد پر یہ کہا جارہاہے کہ انہوں نے اس راوی کو ضعیف کہا ہے ؟
بہرحال محض ضعفاء میں ذکر کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ انہوں نے ضعیف کہا ہے۔ضعفاء کے مصنفین ثقہ رواۃ کا تذکرہ بھی ضعفاء میں یہ بتانے کے لئے کردیتے ہیں کہ ان پر جرح ہوئی ۔قطع نظر اس کے کہ یہ جرح معتبر ومقبول ہے یا نہیں ۔
اس لئے جرح وتعدیل میں ثابت اورقطعی اقوال ہی سے استدلال کرنا چاہئے۔
خلاصہ کلام یہ جرح وتعدیل کے اصول کی روشنی میں یہ راوی ثقہ یا کم ازکم حسن الحدیث ضرورہیں۔
نیز جمہور سے بھی ان کی تضعیف ثابت نہیں ہے۔ محض ناموں کے قطار لگانا کمال نہیں ہے بلکہ ان ناموں کی طرف منسوب کردہ بات کو ثابت بھی کرنی چاہئے۔
اور بہتر ہوگا کہ انساب الاشراب کے انکار والی بات دوبارہ نہ دھرائیں اور اس بارے میں ہمیں مزید وضاحت پر مجبور نہ کریں ۔