محترم بھائی ان جاءکم فاسق بنباء فتبینوا کے تحت میں اس بات کو آگے پھیلانے میں ساتھ نہیں دیتا
اگرچہ حامد میر کی دو رخی کا تو کالموں سے پتا چلتا ہے جیسے ملالہ کے آنسو کالم میں اس نے کیسے ملامہ کے والد کی شریعت کے خلاف سائیڈ لی ہوئی ہے اور حق کو باطل سے گڈ مڈ کر کے پیش کیا ہے مگر موجودہ وڈیو میں بغیر سیاق و سباق کے کوئی دلیل مجھے نظر نہیں آئی حامد میر کی صحافتی چپقلش کافی ساتھیوں سے چل رہی ہے مثلا زید حامد اور مبشر لقمان وغیرہ تو ہو سکتا ہے اس کے کسی بیان کو آگے پیچھے سے کاٹ کے کچھ کا کچھ بنا دیا گیا ہو جیسے ڈاکٹر اسرار کے ایک وڈیو میں شاہد کچھ ایسا کیا گیا تھا تو بغیر تحقیق کے ایک فاسق میڈیا کی خبر چاہے وہ کسی فاسق کے بارے ہی ہو قبول کرنے پر میرا دل نہیں مانتا-
میرے خیال میں جہاں سے یہ وڈیو لی گئی ہے وہاں سے اس کی مکمل وڈیو لے کر اور پھر اس پر حامد میر کا ردعمل پوچھ کر لکھنا چاہے
محترم بھائی انتہائی معذرت مگر میں غیر شعوری طور پر ایک ایسے کام کا حصہ نہیں بننا چاہتا کہ جس سے لوگوں کا ایک مائنڈ بن جائے کہ وہ بغیر تحقیق کے اس طرح کرنے لگ جائیں
اس طرح مجھ سے بھی لا شعوری طور پر کبھی ہو جاتا ہے جب میں کسی کو باقی دلائل سے غلط سمجھ رہا ہوں تو پھر کبھی کمزور شہادت سے اسکے خلاف بات کر جاتا ہوں مگر میرے خیال میں احتیاط کرنی چاہیے
ایک لطیفہ ہے کہ ایک دن فٹ پاتھ پر سونے والا ایک آدمی رو رہا تھا لوگوں نے پوچھا کہ کیوں رو رہے ہو کہا کہ رات کو سوتے میں میرے اوپر سے چوہا گزر گیا کہا گیا کہ اس میں اتنی پریشانی کی کون سی بات ہے اسنے کہا کہ چوہے کہ پریشانی نہیں بلکہ آج چوہا گزرا ہے میں نے اگنور کر دیا تو کل بلی اور پھر اسی طرح ہوتے ہوتے ٹریفک ہی نہ گزرنے لگے
ہو سکتا ہے مجھے صحیح سمجھ نہ آیا ہو تو محترم بھائی اگر بعد میں سمجھ آ گیا تو ان شاءاللہ رجوع کر لوں گا اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو امین