• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عجیب بے ادبی

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
جاپان میں ایک تفریحی تھِیم پارک میں برف کے فرش پر سکیٹنگ کی سہولت کو ان شکایات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے کہ اس سے برف کے نیچے دبی ہوئی منجمند مچھلیوں کی ’بے ادبی‘ ہو رہی تھی۔
جاپان کے جنوبی شہر کتایکویاشو میں واقع ’سپیس ورلڈ‘ نامی اس تھیم پارک کا افتتاح گذشتہ ماہ ہوا تھا اور وہاں پانی اور برف میں تفریح کا سامان مہیا کیا گیا تھا۔
اس مقصد کے لیے پارک کے مرکز میں جو برف کا فرش بنایا گیا تھا اس کے نیچے پانچ ہزار مردہ مچھلیاں منجمند کی گئی تھیں۔
افتتاح کے فوراّ بعد انٹرنیٹ پر منجمند مچھلیوں کے استعمال پر پارک کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا، اور انتظامیہ نے اس پر معذرت بھی کر لی تھی۔
انتظامیہ نے اپنی وضاحت میں یہ بھی کہا تھا کہ ان مچھلیوں کو فرش کے نیچے رکھنے کے لیے مارا نہیں گیا تھا بلکہ اس مقصد کے لیے مردہ مچھلیاں استعمال کی گئی ہیں۔
اپنی ویب سائٹ پر ’سپیس ورلڈ‘ کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں تفریح کے لیے جانوروں کا استعمال اچھا نہیں لگا اور اس میں ییچاری مچھلیوں کو تفریح کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے۔
پارک کے جنرل مینجر نے کہا کہ انھیں اپنی غلطی کا احاس ہو گیا ہے اور وہ اب منجمند مچھلیوں کی آخری رسومات کا اہتمام کریں گے۔(بی بی سی اردو)

حیرت ہے زندہ انسانوں کو لاشوں میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف کوئی بولنے والا نہیں اور مردہ مچھلیوں کے لئے احتجاج
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
انسانوں مناسب نہیں ، صرف مسلمانوں کو اور خصوصا سنی مسلمانوں کو مارنے والوں پر اعتراض نہیں کیا جاتا نا ہی ان کے مرنے پر افسوس کیا جاتا هے ۔
اس کی وجوهات بهی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
 
Top