• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عدت کے دوران آٹھ یا نو سال کے بچوں کے گھر آنے کا حکم

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
975
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
عدت کے دوران آٹھ یا نو سال کے بچوں کے گھر آنے کا حکم


فتاوى عبر الأثير (( 40 ))
​

السؤال: أنا في العدة ويدخل علي أولاد بعمر ثماني سنوات أو تسع, فهل هذا جائز؟

میں عدت میں ہوں اور میرے پاس آٹھ یا نو سال کی عمر کے بچے آتے ہیں، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

الجواب: لا حرج في ذلك إن كان هذا الطفل من الذين لم يظهروا على عورات النساء, أما إن كان ممن ظهر فيهتم بأمرهن وينظر إليهن ويتطلع الى أمورهن فهذا لا يُمَكن من الدخول على النساء

اس میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ یہ بچہ ان بچوں میں سے ہو جو ابھی عورتوں کے پردے اور ان کے مخصوص معاملات سے واقف نہ ہوئے ہوں۔ لیکن اگر وہ ان بچوں میں سے ہو جو عورتوں کے معاملات میں دلچسپی لینے لگے ہوں، انہیں غور سے دیکھتے ہوں اور ان کے مخصوص امور کے بارے میں تجسس کرتے ہوں، تو ایسے بچے کو عورتوں کے پاس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قال الإمام أبن كثير -رحمه الله- في تفسير قوله تعالى {أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ}[النور:31], قال: (فإذا كان الطفل صغيراً لا يفهم ذلك فلا بأس بدخوله على النساء, فأما إن كان مراهقا أو قريبا منه بحيث يعرف ذلك ويدريه ويفرق بين الشوهاء والحسناء فلا يمكن من الدخول على النساء)

اللہ تعالیٰ کے اس فرمان : ’’یا ایسے بچے جو ابھی عورتوں کے پردے کی باتوں سے واقف نہیں ہوئے۔‘‘ [النور: 31] کی تفسیر میں امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’پس اگر بچہ اتنا چھوٹا ہو کہ ان باتوں کو نہ سمجھتا ہو تو اس کے عورتوں کے پاس آنے میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر وہ سن بلوغ کے قریب ہو یا اس عمر کے آس پاس ہو کہ ان باتوں کو جاننے اور سمجھنے لگا ہو، اور بدصورت و خوب صورت عورت کے درمیان فرق کر سکتا ہو، تو اسے عورتوں کے پاس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

وفي الغالب فالطفل الذي يكون بعمر ثماني سنوات لا يكون من أولئك الذين يتطلعون بأمر النساء فلا حرج بدخوله إن كان كذلك… والله أعلم

اور عموما آٹھ سال کی عمر کا بچہ ان بچوں میں سے نہیں ہوتا جو عورتوں کے معاملات میں تجسس اور دلچسپی رکھتے ہوں۔ لہٰذا اگر وہ واقعی اسی حالت میں ہو تو اس کے گھر آنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ أعلم۔
 
Top