ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 975
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
عدت کے دوران دل کی گھٹن دور کرنے کے لیے سہیلیوں سے ملاقات کی غرض سے باہر جانے کا حکم
فتاوى عبر الأثير (( 42 ))
السؤال: أنا فى فترة عدة، وأشعر بالضيق، فهل يجوز لى الخروج لزيارة صديقاتى ،والجلوس معهن، من باب الترفيه عن النفس ؟
میں عدت کے ایام گزار رہی ہوں اور دل میں گھٹن محسوس کرتی ہوں۔ کیا میرے لیے دل بہلانے اور طبیعت کو ہلکا کرنے کی غرض سے اپنی سہیلیوں سے ملاقات اور ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے گھر سے باہر جانا جائز ہے؟
الجواب: الأصل أن تحد المرأة وتعتد فى بيت زوجها ،الذى مات أو أستشهد وهى فيه ولا تخرج إلا لضرورة، أو حاجه كأن تشتري، أو تبيع ،ويكره لها الخروج لغير حاجه.
اصل یہ ہے کہ عورت اپنے اس شوہر کے گھر میں سوگ منائے اور عدت گزارے جس کی وفات یا شہادت کے وقت وہ اسی کے گھر میں مقیم تھی۔ وہ گھر سے صرف کسی ضرورت یا حاجت کے لیے نکل سکتی ہے، مثلا خرید و فروخت کے لیے۔ اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنا اس کے لیے مکروہ ہے۔
ودليل جواز خروج الحادة لما تدعوا إليه الحاجه، ما رواه مسلم فى صحيحه عن جابر رضى الله عنه قال : (طُلِّقَتْ خَالَتِي فَأَرَادَتْ أَنْ تَجُدّ نَخْلهَا فَزَجَرَهَا رَجُل أَنْ تَخْرُج فَأَتَتْ النَّبِيّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : بَلَى فَجُدِّي نَخْلك فَإِنَّك عَسَى أَنْ تَصَدَّقِي به أَوْ تَفْعَلِي مَعْرُوفًا).
سوگ منانے والی عورت کے لیے ضرورت کے پیش نظر گھر سے باہر نکلنے کے جواز کی دلیل وہ روایت ہے جسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں:
’’میری خالہ کو طلاق دے دی گئی تو انہوں نے اپنے کھجور کے درختوں سے کھجوریں توڑنے کا ارادہ کیا۔ ایک شخص نے انہیں گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا۔ چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں! تم اپنے کھجور کے درختوں سے کھجوریں توڑو، ممکن ہے کہ تم ان کھجوروں میں سے صدقہ کرو یا کوئی نیک کام کرو۔‘‘
وفى مصنف بن أبي شيبة أن النساء شكين إلى بن مسعود رضى الله عنه الوحشة، فأجاز لهن أن يجتمعن فى بيت إحداهن إلى الليل ،فإذا كان الليل، ذهبن كل واحدة منهن إلى بيتها.
اور مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ بعض عورتوں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے تنہائی اور وحشت کی شکایت کی، تو انہوں نے انہیں اجازت دی کہ وہ رات ہونے تک ان میں سے کسی ایک کے گھر میں جمع ہو سکتی ہیں۔ پھر جب رات ہو جائے تو ہر عورت اپنے اپنے گھر واپس چلی جائے۔
ورخص عبد الله بن عمر رضى الله عنه للمتوفى عنها أن تخرج إلى أهلها فى بياض النهار .
اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس عورت کو، جس کا شوہر وفات پا گیا ہو، دن کے وقت اپنے اہل خانہ کے پاس جانے کی رخصت دی تھی۔
وعليه فلا حرج للأخت السائلة إذا شعرت بضيق ووحشة، فى الخروج إلى صديقاتها للتأنس ،ما دامت ملتزمة بالآداب الشرعية ،ولم يكن فى خروجها تعرض لفتنة، أو سوء ظن بها، هذا والله تعالى أعلم.
لہٰذا سوال کرنے والی بہن اگر دل کی گھٹن اور تنہائی محسوس کرے تو اس کے لیے اپنی سہیلیوں سے ملاقات اور ان کے ساتھ بیٹھ کر دل بہلانے کی غرض سے گھر سے باہر جانے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ وہ شرعی آداب کی پابندی کرے اور اس کے باہر نکلنے میں کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو، نہ ہی اس کے بارے میں کسی بدگمانی کا امکان ہو۔
واللہ تعالیٰ أعلم۔