رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مشکواۃ شریف باب اثبات عذاب القبر میں ایک حدیث ہے کہ مردہ سے قبر مین نکیرین سوال کرتے ہیں۔ کہ من ربكتو اگر مردہ مومن ہے تو جواب دیتا ہے کہ فيقول ربي الله پھر سوال ہوتا ہے۔ ما دينكپھرجواب دیتا ہے۔ فيقول ديني الاسلام پھرسوال ہوتاہے۔ فيقولان ما هذا الرجل الذي بعث فيكم جواب دیتا ہے۔ فيقول محمد رسو ل الله صلي الله عليه وسلم حدیث مذکورہ بالا کے پڑھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ مردے کے سامنے لائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ ما هذا الرجل الذي بعث فيكم کیونکہ لفظ ھذا سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ رسول اللہ ﷺ وہاں موجود ہوتے ہیں۔ اور اگر اس لفظ ھذا کے اور دوسرےمعنی ہوتے ہیں۔ تو معہ دلیل و حوالہ جات کے شائع فرمایئے گا۔ اور اگر لفظ ھذا سے موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ تو بھی شائع فرما دیجئے گا تاکہ عوام اس سے فائدہ اٹھائیں اس کے جواب دیکھنے کے بہت سے لوگ منتظر ہیں۔ (رحمت اللہ خان بانسی)