• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی اشعار

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
لا تطعموا ان تھینونا ونکرمکم
وان نکف الاذٰی منکم و توذونا
اللہ یعلم انا لا نحبکم
ولا نلومکم ان لا تحبوبا


تم قطعا ہم سے یہ امید نہ کرو کہ ہم تمہاری عزت کرتے رہیں اور تم ہمیں رسوا کرتے رہو اور یہ کہ ہم تم سے تکلیف والا ہاتھ اٹھا رکھیں اور تم برابر تکلیفیں پہنچاتے رہو۔اللہ خوب جانتا ہے کہ ہم تم سے محبت کرتے ہیں اور نہ تمہیں ملامت کرتے ہیں ،بشرطیکہ تم ہم سے محبت کرو!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
واذا خلوت بریبۃ فی ظلماء
والنفس داعیۃ الی الطغیان
ماستح من نظر الالٰہ و قل لھا
ان الذی خلق الظام یران

جب اندھیرے میں کسی گناہ کا موقع ملےاور نفس تمہیں گناہ کی دعوت دے رہا ہو تو اللہ سبحانہ وتعالٰی کی نظرسے حیا کر اور اپنے نفس سے کہہ دے کہ بے شک جس نے اندھیرے کو پیدا کیا ہے،وہ مجھے دیکھ رہا ہے!!
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
یا الھی عبدک الضعیف اتاک مقرا بالذنوب دعاک
ان تغفر فانت اھل لذاک و ان تطرد فمن یغفرنی سواک

اے میرے اللہ تیرا کمزور بندہ تیرے پاس اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے آ گیا ہے
اگر تو معاف کر دے گا تو تو ہی تو معاف کرنے کا حق رکھتا ہے اور اگر تو دھتکار دے تو مجھے تیرے سوا کون بخشے گا
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
یا من بدنیاہ اشتغل و غرہ طول الامل
الموت یاتی بغتۃ والقبر صندوق العمل

اے اپنی دنیا میں مگن ہو جانے والے اے لمبی امیدوں سے دھوکا کھا جانے والے
موت نے اچانک جھپٹنا ہے اور قبر وہ صندوق ہے جہاں جا کے عمل بند ہو جانے ہیں
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
ولدتک امک باکیا مستصرخا والناس حولک یضحکون سرورا
فاحرص لنفسک ان تکون اذ بکوا فی یوم موتک ضاحکا مسرورا
تمھاری ماں نے جب تمہیں جنم دیا تو تم چلا چلا کے رو رہے تھے جبکہ لوگ تمھارے گرد خوشی سے ہنس رہے تھے
اپنے موت کے وقت خوشی سے ہنسنے کیلئے عمل کرو جس دم لوگ تمھارے گرد غم سے رو رہے ہوں گے
اللھم توفنا و انت راض عنا غیر غضبان
 

muftiabdullah

رکن
شمولیت
مارچ 06، 2014
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
44
سلام علی خیرالانام وسید
حبیب الہ العالمین محمد
بشیرنذیر ہاشمی مکرم
عطوف روف من یسمی باحمد
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
نرقع دنیانا بتمزیق دیننا فلا دیننا یبقی و لا ما نرقع
فطوبی لعبد آثری اللہ ربہ و جاد بدنیاہ لما یتوقع

ھم اپنے دین کو چیر کاٹ کر اپنی دنیا کو پیوند لگاتے ہیں نتیجۃ نہ ھمارا دین بچتا ہے اور نہ ہی وہ دنیا جسے ھم پیوند لگاتے ہیں
کیا ہی خوشبختی ہے ان بندوں کی جو اپنے رب اللہ کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی دنیا بیچ کےمتوقع ایام کیلئے کچھ کر گزرتے ہیں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بُنی!ان البر شیء ھین
وجہ طلیق و کلام لین
پیارے بیٹے!نیکی تو آسان سی چیز ہے۔۔یعنی کشادہ روئی اور نرم گفتگو!!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ’’إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا، وَإِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حُكَماً‘‘ (حدیث صحیح)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بعض بیان جادو ہوتے ہیں اور بعض اشعار‘حکم‘ (یعنی حکمت) پر مبنی ہوتے ہیں''


نحن ندعو الالٰہ فی کرب
ثم ننساہ عند کشف الکروب
کیف نرجو اجابۃ لدعاء
قد سددنا طریقتہا بالذنوب



ہم ہر مصیبت میں اللہ سبحانہ وتعالٰی کو پکارتے ہیں۔پھر مصیبت کے ٹل جانے کےبعد اس ذات کو بھول جاتے ہیں۔ ہم دعا کی قبولیت کی امید کیسے رکھیں جبکہ دعا کے راستے کو ہم گناہوں سے بند کر چکے ہیں!!



اس تھریڈ میں با مقصد عربی اشعار شئیر کریں
مزید سہولت کےلئے اعراب کے ساتھ
نحن نَدْعُو الإله في كُلِّ كَربٍ ... ثُمَّ نَنساهُ عِندَ كَشفِ الكُروبِ
كَيْفَ نَرجُو إجابةً لدُعاءٍ ... قَدْ سَدَدْنا طرِيقَها بالذُّنوب
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
شکوت الی وکیع سوء حفظی
فارشدنی الی ترک المعاصی
و اخبرنی بان العلم نورا
و نور اللہ لا یھدی لعاصی
(امام شافعی رحمہ اللہ)

میں نے وکیع (استاد)سے اپنے کمزور حافظے کی شکایت کی تو انہوں نے مجھے گناہ ترک کرنے کی ہدایت کی اور مجھے بتایا کہ علم تو نور ہےاور اللہ کا نور گناہگار کو نہیں دیا جاتا!
 
Top