• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی کہاں سے سیکھی جائے ؟

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمة اللہ
محترم برادران !
میں عربی زبان سیکھنا چاہتا ہوں تو اس کے لئے کونسا ادارہ سب سے اچھا ہے۔ ہمارے اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی عربی کا ڈپلومہ کرواتی ہے کچھ بھائیوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھے طریقے سے کرواتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی اور ادارہ معلوم ہو تو بتائیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
نمل NUML کے بارے تو میرے پاس کچھ معلومات نہیں ہیں اگرچہ یونیورسٹی معروف ہے لہذا اچھی امید رکھنی چاہیے لیکن یہ ذہن میں رہے کہ آپ کون سی عربی سیکھنا چاہتے ہیں، کلاسیکل یا ماڈرن ؟
کتاب وسنت اور اس سے متعلقہ علوم و فنون کلاسیکل عربی میں ہیں جبکہ یونیورسٹیز ماڈرن عربی کی تعلیم دیتی ہیں اور دونوں میں بہت فرق ہے۔

عربی زبان کی درس و تدریس کے لیے اسلام آباد میں معروف سلفی عالم دین مولانا بشیر سیالکوٹی صاحب کا ادارہ موجود ہے جو ایک بہترین ادارہ ہے اور ان کے بارے تعارف آپ کو یہاں مل جائے گا۔
 
Top