• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی کی دعا

شمولیت
اپریل 03، 2014
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
68
ایک عربی کی دعا


مسکرائیے اور سوچئے!


عرب لوگ شکریہ کہنے کی بجائے دعائیں دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے ہی ایک کسٹمر آیا۔ اس کا بل کلیئر کیا، سامان پلاسٹک بیگ میں ڈال کر انتہائی ادب سے اسے پکڑایا تو خوش ہو کر کہنے لگا: (یتزوجك اللهُ من لا یصلی لا یصوم)
کہ اللہ تیری شادی اس سے کروائے جو نہ نماز پڑھتی ہے نہ روزہ رکھتی ہے۔


اگے اس نے کہا: (قل آمین) آمین کہو۔


میں حیران، اس نے یہ کیسی دعا دی؟
(والله ما فھم) قسم سے مجھے سمجھ نہیں آئی۔ میں حیرانگی سے بولا۔


عربی میرا ہاتھ تھام کر کہنے لگا:
سمجھاتا ہوں پہلے آمین بولو۔


میں شادی شدہ ہوں اور مجھے تمہاری دعا پسند نہیں آئی۔ میں بولا:
پسند آئے گی میرے بھائی۔ آمین کہو۔ میرا ہاتھ بدستور اس کے ہاتھ میں تھا


میں بولا: آمین۔


عربی انتہائی پیار سے میرے پاس ہو کر سرگوشی میں بولا:
(حور الجنة، لا یصلی لا یصوم)
کہ جنت کی حور نہ نماز پڑھتی ہے نہ روزہ رکھتی ہے۔


دعا کا مطلب سمجھ آیا تو میرے وجود کا رواں رواں آمین بن گیا۔
 
Top