مقبول احمد سلفی
سینئر رکن
- شمولیت
- نومبر 30، 2013
- پیغامات
- 1,400
- ری ایکشن اسکور
- 464
- پوائنٹ
- 209
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
محترم بھائی ، شیخ مقبول احمد سلفی صاحب،
امید ہے کہ اُن کچھ لوگوں میں آپ مجھے شامل نہیں فرماتے ہوں گے، کیونکہ میں نے تو یومء عرفات کے نفلی روزے کے ساقط ہو جانے کی کوئی بات نہیں کی،
مجھے تو یہ ہی پتہ ہے کہ سقوط کسی فرضی عمل کا ہوسکتا ہے، مہربانی فرما کر مجھے یہ سمجھا دیجیے کہ جو عمل فرض ہی نہیں ، اُس کا سقوط کیسا ؟
محترم شیخ صاحب ، ملکی سطح پر رویت ھلال ((( صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ))) کی موافقت کیسے پاتی ہے ؟
یہ دو سوال کسی بحث کے لیے نہیں ہیں ، ایک طالب علم ، طلب علم ، اور معرفتء حق کے لیے یہ سوال کر رہا ہے،
اُمید کرتا ہوں کہ آپ بھی کسی غصے یا ناراضگی کے بغیر ایک شفیق معلم کی طرح ، مدلل طور پر سمجھانے کی کوشش فرمائیں گے،
پیشگی شکریہ ، و جزاک اللہ خیراً ،
والسلام علیکم۔
شیخ عادل سہیل صاحب ! اللہ تعالی آپ کے علم و عمل میں مزید برکت دے ، آپ کے علمی مضامین سے فائدہ اٹھاتارہاہوں ۔ میں آپ کے لئے نیا ہوں گا مگر آپ میرے لئے شائد اس اعتبار سےنئے ہوں گے کہ پہلی بار مخاطب ہورہاہوں مگر علمی استفادہ کے طور پر بہت پرانے ہیں ۔ آپ کا بلاگ وزٹ کرتارہاہوں ، کافی علمی مواد وہاں موجود ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو علمی خدمات کا دنیاوآخرت میں بہتربدلہ دے ۔
آپ نے کا اٹھایا پہلا نقطہ دراصل صوم عرفہ سے متعلق ان لوگوں کا ہے جو وقوف عرفات پہ ہی مانتے ہیں اور تیونس، لیبیا اور مراکش کا جب سوال اٹھتا ہے تو سقوط کا جواب دیتے ہیں ، میں نے ایسے جواب پہ اظہار ملال کیا ہے نہ کہ تائید کی ہے ۔ کیونکہ وقوف عرفات پہ صوم عرفہ ماننے سے مذکورہ ممالک والے اور ان کے علاوہ سعودی سے صبح وشام کا فرق والے ممالک مثلا نیوزی لینڈ نہ یہ کہ کبھی کبھارقیامت تک صوم عرفہ نہیں رکھ سکتے اور ان ممالک کا کوئی بھی باشندہ نہیں رکھ سکتا۔ اتنی بڑی بات واقعی حیران کن ہے ۔
آپ کو اس مضمون کا لنک دیتا ہوں جسے آپ پڑھ کے اندازہ لگائیں ۔
http://abuzahraabdulaleemsalafi.blogspot.com/2014/10/blog-post.html
اس مضمون میں چار نمبرشق میں دیکھیں تیونس ولیبیا کے متعلق سقوط والی بات کس طرح اور کتنے دلائل کی روشنی میں کی گئی ہے ۔
رہا دوسرا مسئلہ رویت ہلال کا تو اس پہ ڈاکٹر فضل الرحمن مدنی حفظہ اللہ نے نہایت جامع مضمون لکھاہے ۔ اسے پڑھنا کافی رہے گا ۔ ان شاء اللہ
http://drfazlurrahmanmadni.blogspot.com/2011/02/blog-post_8342.html
بھلامیں کب اور کہاں غصے کا اظہارکیا ہے جس کی وجہ سے آپ نے ایسی رائے قائم کرلی ۔ امید کہ چھوۓ بھائی کے متعلق حسن ظن رکھیں گے ۔اُمید کرتا ہوں کہ آپ بھی کسی غصے یا ناراضگی کے بغیر ایک شفیق معلم کی طرح ، مدلل طور پر سمجھانے کی کوشش فرمائیں گے