اللہ اعلم۔
ہم نے اپنی پیدائش کے بعد سے آج تک کوئی ایسا واقعہ نہ دیکھا نہ سنا۔ جن سے اب تک ہم ملے ہیں ان کو نہایت رحمدل، محبت کرنے والے پایا ہے، ھند سے تعلق رکھنے کی بنا پر کچھ زیادہ توجہ ملتی ہے، چاہے وہ مدرسہ کی کوئی معلمہ ہو یا مسجد میں یا پارک میں ملی کوئی ماڈرن لڑکی۔ ہم نے آج تک اپنے ساتھ یا اپنے والدین کے ساتھ کسی امتیازی سلوک کو ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اور الحمدللہ ائر پورٹ پر تو بہت ہی اکرام کے ساتھ معاملات کیے جاتے ہیں۔ عربی کسی عجمی کے ساتھ امتیازی سلوک برتتا ہے تضحیک ، استہزاء یا توہین کرتا ہے، کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا نہ ہی کبھی دیکھا نا ہی کبھی سنا۔
اللہ بہتر جانتا ہے، ہوسکتا ہے کہیں ایسے لوگ بھی موجود ہوں، کیونکہ ہر قوم میں اچھے برے ہر طرح کے لوگ موجود ہوتے ہیں۔