بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
گزشتہ دنوں جمہوریت و خلافت کے تعلق سے کافی کچھ پڑھنے کو ملا۔ یہاں تک کسی کو اختلاف نہیں کہ جمہوریت اسلامی نظام نہیں ہے اور شرعی نظام بہرحال خلافت ہی کا نظام ہے۔ ہمارا ملک اسلامی ہونے کے باوجود یہاں نہ تو سیاسی نظام اسلامی ہے، نہ عدالتی و قانونی، نہ تعلیمی۔ پینسٹھ سالوں میں اب تک ہم سودی نظام سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں۔ خیر، موجودہ موضوع دراصل ایک دوسرے موضوع ووٹ دیں یا نہ دیں: ایک لاجیکل سوال؟ میں کی جانے والی حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کی پوسٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔
مقصد یہ ہے کہ ہم عام آدمی کے نکتہ نظر سے دیکھیں کہ آج خلافت کی عملی جدوجہد میں اس کا کیا کردار ہے؟ اور میں بطور عام آدمی ایسے کون سے کام کروں کہ جن سے مستقبل میں اسلامی نظام خلافت کا قیام ممکن ہو سکے۔
حافظ طاہر اسلام عسکری اور محمد عاصم سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے۔
اور دیگر اراکین سے گزارش ہے کہ اس موضوع میں کاپی پیسٹنگ سے گریز کریں۔ ہمیں یہاں نظریاتی بحث سے بچتے ہوئے فقط عملی طریق کار پر غور کرنا ہے۔