• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عصر حاضر کے خارجی زید حامد کو سید منور حسن نے جھاڑ پلادی

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
1۔دیکھیں آپ نے جو سوالات لکھے تھے اُن سے تو تمام خوارجی ہی شریعت کے رکھوالے بن جائیں کہ جبکہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔
2۔خوارجیوں کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ لوگ نماز، روزہ، تلاوت و دیگر عبادات پر سختی سے عمل پیرا ہونگے یہاں تک کہ صحابہ کرام رضوان و اجماعین کو اپنی عبادات ان خوارجیوں سے کم لگیں گی۔ حدیث خوارج اس بات کی دلیل ہے کہ بظاہر شریعت کے پابند نظر آنے والے لوگ "دین اسلام سے ایسے نکل جاتے ہیں جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے"۔
3۔ جب حضورصل اللہ علیہ وسلم نے خوارجیوں کا ذکر کیا تو کیا آپ صل اللہ علیہ وسلم نے چار گواہوں کی شرط لگائی؟ کے جاو چار گواہ لے کر آو بلکہ فرمایا "جہاں پاؤ انہیں قتل کردو"۔ سود کو اللہ اور اُس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم سے جنگ تو کہا لیکن یہ نہیں فرمایا کہ اس نے اسلام سے جنگ کر لی ہے جہاں سود کا لین دین کرنے والے کو پاؤ قتل کردو لیکن خوارجیوں کے لیے فرمایا "تم جہاں انہیں پاؤ قتل کردو"
4-خوارجیوں کے نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ مسلمانوں کو کافر قرار دے کر قتل کریں گے۔ اب ایسا کون کر رہا ہے وہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔
5-ہم نے اپنی پچھلی پوسٹ میں تھوڑا سا اشارہ کیا تھا کہ حکمران شریعت کے منکر نہیں ہوتے لیکن وہ موجودہ دور کے اعتبار سے اجتھاد اور حکمت کے پہلو کو غالب رکھتے ہیں۔
6۔جہاں تک افغانستان کی بات ہے تو وہ درست ہے لیکن اگر اپنے ملک پر مصیبت مسلط ہو رہی ہو تو پھر دوسرے ملک جانے کی کیا ضرورت ہے۔
محترم بھائی نمبر وار بات کرنا چاہتا ہوں
1۔محترم بھائی میں نے خارجیوں کو چاہنے والی بات کہیں نہیں کی آپ میری کوئی پوسٹ نکال کر حوالہ دے دیں البتہ میں چاہتا ہوں کہ جیسے خوارجی اللہ کے نبی کے دور میں دلائل سے ننگے تھے اور آج بھی ننگے ہیں تو وہ تو ودو لو تدھن فیدھنوں کی طرح چاہیئں گے کہ دلائل کے حمام میں سارے ہی ننگے ہوں جائیں جو میں نہیں چاہتا پس میں چاہتا ہوں کہ ولا یجرمنکم شنان قوم علی ان لا تعدلوا کے تحت انصاف کے تقاضے کے تحت اور دوسرا عوام کے سامنے دلائل کے میدان میں ننگے ہونے کے ڈر سے دلائل سے نہیں ہٹ سکتا محترم بھائی جب ہمارے پاس صحیح دلائل موجود ہیں تو ہم انکو کیوں نہ استعمال کریں ہم حمام میں نہائیں گے ضرور مگر خارجیوں کی طرح دلائل سے ننگے ہو کر نہیں اور اپنی اسی بات سے ہی ان شاء اللہ انکو مات دیں گے
جہاں تک آپ کا کہنا کہ اس طرح تو خارجی جیت جائیں گے تو یہ انکی خام خیالی ہے- اگر کسی خارجی کی جرات ہے تو میری جماعۃ الدعوہ کا منہج غلط ثابت کر دے یہ میرا چیلنج ہے الحمد للہ
4+3+2- ان تینوں پؤانٹوں میں آپنے نشانیاں بتائی ہیں تو محترم میں آپکو یہی کہ رہا ہوں کہ اس طرح خارجی آپکو لا جواب کر سکتے ہیں کیوں کہ میری پچھلی پوسٹ والے سوال پوچھیں گے ویسے لمبی نمازوں وغیرہ والی حدیث تو طالبان کی بجائے میری جماعت پر فٹ آتی ہے
اور کافر کہ کر مارنے والی بات کی زد میں تو آپ خود آ سکتے ہیں جو انکو دین سے تیر کی طرح نکال کر قتل کی بات کر رہے ہیں- اسی طرح میں نے اوپر کہا تھا کہ اگر شریعت کا زبانی دعوی کی بات کریں گے تو پھر خارجیوں کو غلط نہیں کہ سکتے پس
میری صرف اتنی گزارش تھی کہ ان حکمرانوں کو شریعت کا رکھوالا نہ سمجھیں کیونکہ یہ انکے عمل کے خلاف ہے
5-حکمرانوں کی یہ حکمت میرے خیال میں اکثر اہل حدیث علماء کی سمجھ میں نہیں آئی تبھی تو تمام افغانستان حملہ میں امریکہ کے ساتھ دینے پر ناراض ہیں اور جلسے جلوس نکال رہے ہیں اسی متفقہ بات کی میں نے حمایت کی تھی جس کو آپنے شاہد خارجیوں کی حمایت سمجھ لیا
6-یہی الزام ہمارے انتہائی محترم مرکزی جمیعت اہل حدیث والے ہماری جماعت پر لگاتے ہیں کہ کشمیر جانے کی کیا ضرورت ہے اور بہانے بناتے ہیں کہ فوج صرف اپنے دفاعی بجٹ کو جسٹیفائی کرنے کے لئے کشمیر کا مسلئہ اور جماعۃ الدعوہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے حالانکہ اس پر بھی الحمد للہ میں کسی کی بھی بات دلائل سے رد کر سکتا ہوں
گزارش: کسی چیز میں غلو اچھا نہیں
یوسف ثانی
ابو فاطمۃ
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
عبدہ بھائی

1 بات اس لیے کی کیونکہ آپ کا سوال تھا
۔پاکستانی حکمران بمعہ لاؤ لشکر شریعت کے رکھوالے اور اس پر جان قربان کرنے والے ہیں
اور یہ سوال آپ نے کیوں کیا اس کا وجہ آپ کو اخری پوسٹ میں ہے جس میں آپ نے کہا تھا
کہ ان حکمرانوں کو شریعت کا رکھوالا نہ سمجھیں کیونکہ یہ انکے عمل کے خلاف ہے
اسی عمل و نیت کی وجہ سے میں نے حدیث خوارج کا ذکر کیا تھا کہ عمل میں زنا، شراب، چوری بہت قبیح ہے لیکن خوارجیوں کی اعمال جن کو وہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں وہ ان تمام تر فسق سے زیادہ قبیح ہے۔ اس لیے ہمارے نذدیک ان کے اعمال جیسے حج، نماز، روزہ، تلاوت قرآن وغیرہ معتبر نہیں۔ جہاں تک ہمارے الفاظ "دین اسلام سے ایسے نکل جاتے ہیں جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے" یہ ہمارے الفاظ نہیں بلکہ حضور صل اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ بعض علماء خوارجیوں کا کافر ہی سمجھتے ہیں اور انہی الفاظوں کو انہوں نے اس بات کی دلیل بنایا ہے۔ لیکن ہم نہیں کہتے کہ سب خوارجی کافر ہیں۔
2،3،4
ہم خوارجیوں کو کافر نہیں کہتے لیکن ان کے قتل کو جائز سمجھتے ہیں، آپ نے ناجانے کہاں سے سمجھا کہ ہم نے پاکستان کے خوارجیوں کو کافر کہا ہے۔
5
بے شک بہت سے علماء حکمرانوں کو درست نہیں سمجھتے لیکن وہ برابر خوارجیوں کا رد بھی تو کرتے ہیں۔ پھر ایک بات لے لینا اور دوسری چھوڑنے کی کیا وجہ، ہمارے علماء بھی مصلیحت کی وجہ سے خاموش ہیں۔
6
مرکزی جمعیت اہلحدیث کی بات ہی کیا ہے، اُن کو کشمیر کی فکر نہیں کیونکہ ہندوستان کے اہلحدیث کا غم کھاجاتا ہے، ایک مسجد کا مسلہ ہوجائے تو ریلیوں پر ریلیاں اور کشمیر کی مساجد کی فکر نہیں ہے، بہرحال دونوں طرف ہمارے لیے قابل احترام شخصیات ہیں لیکن اگر کسی ایک شخصیت کو برابر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہے کہ عام آدمی بھی اپنا وزن کسی ایک کے پلڑے میں ڈالنے پر مجبور ہوگا پھر مخالفین کو بھی ایسے ہی باتیں سنے کو ملیں گی جیسے وہ ہمارے بزرگوں کے متعلق کہہ رہے ہیں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی
جہاں تک ہمارے الفاظ "دین اسلام سے ایسے نکل جاتے ہیں جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے" یہ ہمارے الفاظ نہیں بلکہ حضور صل اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ بعض علماء خوارجیوں کا کافر ہی سمجھتے ہیں اور انہی الفاظوں کو انہوں نے اس بات کی دلیل بنایا ہے۔ لیکن ہم نہیں کہتے کہ سب خوارجی کافر ہیں۔
2،3،4
ہم خوارجیوں کو کافر نہیں کہتے لیکن ان کے قتل کو جائز سمجھتے ہیں، آپ نے ناجانے کہاں سے سمجھا کہ ہم نے پاکستان کے خوارجیوں کو کافر کہا ہے۔
محترم بھائی اوپر آپ نے خارجیوں کی بات کی اور پھر یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ ذکر کئے مگر کوئی وضاحت نہیں کی تو اس سے کوئی کیا سمجھ سکتا ہے اگر آپ ان الفاظ کا اطلاق خارجیوں پر نہیں کرتے تو پھر ان کے بارے بات کرتے ہوئے ایسی احادیث لکھنے کا میرے خیال میں کوئی فائدہ نہیں

عبدہ بھائی
بے شک بہت سے علماء حکمرانوں کو درست نہیں سمجھتے لیکن وہ برابر خوارجیوں کا رد بھی تو کرتے ہیں۔ پھر ایک بات لے لینا اور دوسری چھوڑنے کی کیا وجہ، ہمارے علماء بھی مصلیحت کی وجہ سے خاموش ہیں۔
محترم بھائی آپ کے مطابق تقریبا تمام علماء دونوں کو غلط کہ رہے ہیں اب آپکی اوپر بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ایک بات میں نے کب لی ہے اوپر والی میری پوسٹ ہی دیکھ لیں اس سے کیا پتا چلتا ہے
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ کہیں لاشعوری طور پر آپ ان علماء کی ایک بات لے کر دوسری رد تو نہیں کر رہے-یعنی خارجیوں کا رد تو ہے مگر ان علماء کے اتفاق کے خلاف حکمرانوں کو شریعت کا رکھوالا اور افغانستان پر حملے میں حق بجانب سمجھ رہے ہیں
محترم بھائی میں شروع دن سے اسی بات کے پیچھے پڑا ہوں کہ ایسی بات کریں جن سے ان سب علماء کے فتوی میں تطبیق ہو جائے اور لوگ اور میڈیا ہمارے ان پیارے علماء کو بدنام نہ کر سکے کہ ایک فرقے والوں کو بھی اکٹھا نہیں کر سکتے
محترم بھائی جب سارے علماء کہتے ہیں کہ یہ حکمران شریعت کے رکھوالے نہیں تو آپکو بھی کم از کم علماء کی متفق علیہ بات سے نہیں ہٹنا چاہئے
ویسے یہی سوال میں ہر بار کر رہا ہوں کہ کیا یہ حکمران اپنے عمل سے لگتے ہیں کہ شریعت کے رکھوالے ہیں اور اس پر اوپر میں نے لکھا تھا کہ اکثر علماء اس بات کو غلط سمجھتے ہیں تو آپ نے کہا تھا کہ نہیں- مگر انکے عمل سے اب آپ بھی شاہد مان رہے ہیں جو سارے علماء بھی کہتے ہیں کہ وہ شریعت کے رکھوالے نہیں- پس اسکا جواب مطلوب ہے
باقی میرا خارجیوں کو غلط نہ کہنے والی بات واللہ میرے اوپر الزام ہے جس کی دلیل کا بھی میرا مطالبہ ہے
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو امین
متلاشی
یوسف ثانی
 
Top