• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عظمتِ صحابہ رضی اللہ عنھم و رضوا عنہ

اُمِ حیا

مبتدی
شمولیت
جون 14، 2025
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
2
عظمتِ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین

از: ام حیا

✍انبیاءِ کرام علیہم السلام کے بعد اگر دنیا میں کسی جماعت کو سب سے افضل، سب سے برگزیدہ اور سب سے زیادہ محبوبِ خدا کہا جا سکتا ہے تو وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت ہے۔

یہ وہ نفوسِ قدسیہ تھے جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی صحبت، تربیت اور قیادت میں ایسا ایمانی کمال حاصل کیا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہی مغفرت، جنت اور اپنی رضا کی بشارت سے نواز دیا۔

"اللہ اُن سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے"
(سورہ توبہ 100)

ان پاکیزہ ہستیوں کی عظمت کا معیار یہ ہے کہ ان کی محبت ایمان کا حصہ ہے، اور ان سے بغض و عداوت نفاق کی علامت۔

✍رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"میرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو، انہیں میرے بعد ہدف نہ بنانا، جو ان سے محبت کرے گا وہ میری محبت کی وجہ سے کرے گا، اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ میرے بغض کی وجہ سے رکھے گا۔"
(ترمذی : 3862)

صحابہ کرام کی جماعت میں وہ عظیم شخصیات بھی شامل تھیں جنہوں نے نبی ﷺ کے وصال کے بعد امت کی قیادت، خلافت اور رہنمائی کا بوجھ اٹھایا۔ ان کے اجتہادات اور فیصلے صرف وقتی تدابیر نہ تھے، بلکہ اسلامی شریعت کا ایک معتبر حصہ سمجھے گئے۔

ان مقدس ہستیوں میں سب سے پہلا نام آتا ہے:

✦ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ

آپ صدیقِ اکبر کہلائے

ایثار و قربانی میں سب سے آگے رہے

دین کے ہر مرحلے میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ ثابت قدم رہے

آپ کی خلافت نے اسلام کو ارتداد سے محفوظ رکھا

✍صحابہ کرام کی زندگیاں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ ایمان صرف زبانی دعوے کا نام نہیں، بلکہ قربانی، صبر، اخلاص اور وفاداری کا نام ہے۔

✍سبق:

ہم پر لازم ہے کہ ہم صحابہ کرام کی عظمت کو دل سے تسلیم کریں، ان سے محبت کریں، ان کے کردار سے سبق لیں، اور ان پر زبان درازی سے سخت اجتناب کریں۔

کیونکہ ایمان تبھی مکمل ہوتا ہے جب دل صحابہ سے پاک محبت سے لبریز ہو۔
 

اٹیچمنٹس

Top