کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
عقائد اہل سنت والجماعت
صحابہ کرام نے جو دین اللہ کے رسولﷺ سے حاصل کیا تھا اس کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیا لیکن اس کےباوجود کچھ شرپسندلوگوں نے اس دین کے حلیے کو بدل دیا اور اس میں بدعا ت اور خرافات کو داخل کردیا- عبداللہ بن سبا یہودی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں اہل بیت کی محبت کا ڈھونگ رچا کر حضرت عثمان کے خلاف بغاوت کا ماحول پیدا کر دیا اور اس کی فتنہ انگیزی کا ہی نتیجہ تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہید کیا گیا-
مصنف نے اپنی کتاب میں اہل سنت کے عقیدے کی ترجمانی کرتے ہوئے اس کو بڑے اچھےانداز سے بیان کی ہے-مثلاً یہ کہ مسلمان میں اطاعت اور اتباع کا جذبہ ہونا چاہیے،رسولوں پر ایمان،آسمانی کتابوں پر ایمان اور تمام برحق انبیاء پر ایمان اور اللہ تعالی کی صفات کو بلا تاویل اور تعطیل کے قبول کرنا اور ان صفات سے اللہ تعالی کو متصف سمجھنا-مسلمان حکمرانوں کے خلاف بغاوت نہ کرنا،شریعت کی نافرمانی کی صورت میں کسی انسان کی بات کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اسی طرح اس چیز کی وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی مسلمان کو دائرہ اسلام سے کب خارج تصور کیا جائےگا۔یہ پہلا فتنہ تھا اور اس کے بعد فتنوں کا ایسا سیلاب آیا کہ فتنے پر فتنے پھوٹنے لگے اور رافضی، خارجی،جہمی،معتزلی اور دیگر عقائد میں گمراہ فرقوں نے جنم لیا-
نوٹ:
عقائد اہل سنت والجماعت کے موضوع پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے اور آن لائن مطالعہ کےلیے اس صفحہ پر آجائیں۔