• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدے کی اصلاح فرمائیں قرآن کی روشنی میں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11 - نبی،انسان نہیں ہو سکتا کافر اور مشرک کا عقیدہ ہے :


وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ يُّؤْمِنُوْٓا اِذْ جَاۗءَهُمُ الْهُدٰٓى اِلَّآ اَنْ قَالُوْٓا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوْلًا 94؀ قُلْ لَّوْ كَانَ فِي الْاَرْضِ مَلٰۗىِٕكَةٌ يَّمْشُوْنَ مُطْمَىِٕنِّيْنَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا 95؀

اور لوگوں کے پاس ہدایت آجانے کے بعد ان کو ایمان لانے سے صرف اس چیز نے روکاکہ انہوں نے کہا:کیا اللہ نے بشر رسول بھیجا ہے ؟کہہ دیجیے :اگر زمین میں فرشتے ہوتے جو یہاں مطمئن ہوکر چلتے پھرتے تو ہم ان پر آسمان سے کوئی فرشتہ ہی رسول بنا کر نازل کرتے ۔

(بنی اسرائیل:94،95)

وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ الْاٰخِرَةِ وَاَتْرَفْنٰهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۙ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۙ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ - 33 ۽وَلَىِٕنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ ۙ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ - 34

اور اس کی قوم کے سرداروں نے کہا جنہوں نے کفر کیا اور (ہماری )آخرت کی ملاقات جھٹلائی، اور ہم نے انہیں دنیاوی زندگی میں خوشحالی دی تھی کہ یہ تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے ،وہ اس میں سے کھاتا ہے جس میں سے تم کھاتے ہو ،اور وہ اس میں سے پیتا ہے جو تم پیتے ہو اوراگر تم نے اپنے ہی جیسے بشر کی اطاعت کی تو بلاشبہ تم اس وقت خسارہ پانے والوں میں سے ہو گے ۔

(المؤمنون:33،34)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12 - قرآن اور آسمانی کتابیں ہی اصل میں نور ہدایت ہیں :


اِنَّآ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰىةَ فِيْهَا هُدًى وَّنُوْرٌ

بے شک ہم نے تورات نازل کی ،اس میں ہدایت اور روشنی ہے ۔

(المائدہ:44)

وَقَفَّيْنَا عَلٰٓي اٰثَارِهِمْ بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ ۠ وَاٰتَيْنٰهُ الْاِنْجِيْلَ فِيْهِ هُدًى وَّنُوْرٌ ۙ

اور ہم نے ان (رسولوں )کے بعد عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے نازل شدہ کتاب تورات کی تصدیق کرنے والے تھے ۔اور ہم نے انہیں انجیل دی جس میں ہدایت اور روشنی تھی ۔

(المائدہ:46)

فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالنُّوْرِ الَّذِيْٓ اَنْزَلْنَا ۭ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ

چنانچہ تم اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر ایمان لاؤجو ہم نے نازل کیا ،اور اللہ اس سے خوب باخبر ہے جو تم عمل کرتے ہو ۔

(التغابن :8)


فیس بک پر شیئر کریں :


لنک
 

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22
ہر جگہ ناظر علم کے لحاظ سے حاضر ہونا اللہ کی صفت ہے
اس کی دلیل میں جو آیات لکھے ہو اس سے اس عقیدہ کی صحیح طور پر وضاحت نہ ہو پاوے ہے۔ ان میں تو آقا علیہ السلام کے لئے اس کا انکار ہووے ہے۔

قبر میں دفن شدہ لوگ نہیں سنتے :
سنتے ہوویں پر کچھ کر نہ سکیں ہوویں۔

قرآن اور آسمانی کتابیں ہی اصل میں نور ہدایت ہیں :
اب آسمانی کتابیں سوائے قرآن کے نور ہدایت نہ ہوویں۔
 
Top