• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیقے میں قربانی کی گائے کا حصہ دینے کا حکم

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
- کیا عقیقے میں قربانی کی گائے کا ساتواں حصہ دیا جاسکتا ہے؟
- اور کیا عقیقے کے گوشت سے شادی کا کھانا کھلایا جاسکتا ہے کہ اگر مثلا لڑکی کا عقیقہ نہیں کیا گیا تو شادی پر کرسکتے ہیں ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
- کیا عقیقے میں قربانی کی گائے کا ساتواں حصہ دیا جاسکتا
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ ابن عثیمین وغیرہ علما کے نزدیک راجح یہی ہے کہ اس طرح کرنا جائز نہیں، نہ قربانی میں شرکت کرنا، اور نہ ہی گائے یا اونٹ میں ایک سےزائد عقیقے جمع کرنا۔
حوالہ
مفتی عبید اللہ عفیف صاحب نے بھی اس قسم کے سوال کے جواب میں عدم جواز کا فتوی دیا ہے۔
حوالہ
حوالہ
- اور کیا عقیقے کے گوشت سے شادی کا کھانا کھلایا جاسکتا ہے کہ اگر مثلا لڑکی کا عقیقہ نہیں کیا گیا تو شادی پر کرسکتے ہیں ؟
کوئی حرج نہیں۔ عقیقے یا قربانی کے گوشت کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔
البتہ ان چیزوں میں بہتر یہ ہے کہ صدقہ و خیرات کا پہلو غالب ہو۔ واللہ اعلم۔
 
Top