محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں انتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف
میٹرک کے پرچے میں بڑی بہن کی ’’ عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ‘‘پر پندرہ نمبر کا سوال بھی شامل کر دیا , علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات سے قبل کسی بھی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2016ء)
علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میںانتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف ‘سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام کی یونیورسٹی کی انتظامیہ پر شدید ‘ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے میٹرک کے انگلش کے پرچے میں بڑی بہن کی شخصیت پر مضمون تحریر کرنے کا 15نمبر کا سوال دیدیا گیا ،پر چے میں سوال کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
پرچے میں پوچھے گئے سوال کے ساتھ اس یہ بھی درج کیا گیا کہ ان مندرجہ ذیل پہلووں کو بھی تفصیلی طور پر بیان کیا جائے ،جس میں عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ شامل ہے۔ میٹرک کا امتحان دینے والے بچوں کا کہناہے کہ پرچے میں اس قسم کا سوال دیکھ کر وہ انتہائی حیران پریشان رہ گئے۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالبعلم کا کہناتھا کہ پہلے وہ سمجھا کہ یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے جب اس نے اس سوال کے بارے میں نگران سے پوچھنے کی کوشش تو اس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے پرچے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی انٹرنیٹ صارفین نے اسے انتہائی بے ہودوہ جانتے ہوئے دوسروں تک اسے پہچانے کیلئے فوری طور پر انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے اس بے ہودہ سوال پر یونیورسٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
پاکستانی شہریوں کی جانب سے کہا جارہاہے کہ یہ مضمون انتہائی غیر اخلاقی اور معاشرے کی اقدار کیخلاف ہے اور یہ سوال دینے والے استاد کو فوری طور پر برطرف کیا جائی.دوسری جانب علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے اس معاملے پر تحقیقات سے قبل کسی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیاہے۔
http://daily.urdupoint.com/livenews/2016-11-10/news-787675.html