الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں انتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچے میں دئے گئے سوال کا جواب...طلبہ کی آسانی کیلئے-
"میری بہن کا نام اور صدر پاکستان کی بہن کا نام ایک ہے- بہن کی عمر وزیر اعظم کی بہن سے دس سال کم ہے جبکہ دیکهنے میں وہ بالکل شکریہ صاحب کی بہن جیسی لگتی ہے- اسکی ہائٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی سی (اوہ سوری) وی سی صاحب کی بہن سے 4انچ کم ہے-وزیر تعلیم کی بہن کی جتنی تعلیم ہے بالکل اتنی تعلیم اس نے حاصل کی ہے اور گهر کے کام کاج میں پروفیسر ....(خالی جگہ اپنی مرضی سے پر کرلیں) کی بہن سے بهی زیادہ سگهڑ ہے-میری بہن کردار کی بہت اچهی ہے...... پرچہ بنانے والے پروفیسر صاحب کی بہن کی طرح ہرگز نہیں ہے، جسکی پورے محلے میں بری شہرت ہے-وہ ایک گهریلو عورت ہے پردہ کرتی ہے اور اپنا گهر بار سنبهالتی ہے... پروفیسر صاحب کی بہن کی طرح بهائی کی پروموشن کی فائلز لے کر بڑے افسروں کے پاس نہیں پهرتی-
مزید کسی سوال کا جواب درکار ہوتو اگلے سمسٹر کے پرچے میں کرلیا جائے..."
امتیاز خان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچے کے معاملے پر روز نیوز پر اپنے پروگرام انالیسز ود آصف میں اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر رسول بخش بہرام کا موقف لیا. جو احباب اسے سننا چاہتے ہیں وہ اس مختصر کلپ کو اوپن کر کے ان کی باکمال منطق سے فیض یاب ہو سکتے ہیں