• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں انتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
14963154_10154900148282044_3285665287703924265_n.jpg


علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں انتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف

میٹرک کے پرچے میں بڑی بہن کی ’’ عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ‘‘پر پندرہ نمبر کا سوال بھی شامل کر دیا , علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات سے قبل کسی بھی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2016ء)

علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میںانتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف ‘سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام کی یونیورسٹی کی انتظامیہ پر شدید ‘ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے میٹرک کے انگلش کے پرچے میں بڑی بہن کی شخصیت پر مضمون تحریر کرنے کا 15نمبر کا سوال دیدیا گیا ،پر چے میں سوال کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پرچے میں پوچھے گئے سوال کے ساتھ اس یہ بھی درج کیا گیا کہ ان مندرجہ ذیل پہلووں کو بھی تفصیلی طور پر بیان کیا جائے ،جس میں عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ شامل ہے۔ میٹرک کا امتحان دینے والے بچوں کا کہناہے کہ پرچے میں اس قسم کا سوال دیکھ کر وہ انتہائی حیران پریشان رہ گئے۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالبعلم کا کہناتھا کہ پہلے وہ سمجھا کہ یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے جب اس نے اس سوال کے بارے میں نگران سے پوچھنے کی کوشش تو اس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے پرچے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی انٹرنیٹ صارفین نے اسے انتہائی بے ہودوہ جانتے ہوئے دوسروں تک اسے پہچانے کیلئے فوری طور پر انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے اس بے ہودہ سوال پر یونیورسٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

پاکستانی شہریوں کی جانب سے کہا جارہاہے کہ یہ مضمون انتہائی غیر اخلاقی اور معاشرے کی اقدار کیخلاف ہے اور یہ سوال دینے والے استاد کو فوری طور پر برطرف کیا جائی.دوسری جانب علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے اس معاملے پر تحقیقات سے قبل کسی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیاہے۔

http://daily.urdupoint.com/livenews/2016-11-10/news-787675.html
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
معذرت چاہتی ہوں یہ سوال بے ہودہ نہیں ہے۔ کسی شخصیت کا خاکہ لکھنا کری ایٹو رائٹنگ کا ایک سوال ہے اور کچھ نہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
معذرت چاہتی ہوں یہ سوال بے ہودہ نہیں ہے۔ کسی شخصیت کا خاکہ لکھنا کری ایٹو رائٹنگ کا ایک سوال ہے اور کچھ نہیں۔
السلام علیکم !

سوال صرف بڑی بہن کی شخصیت کے مطالق نہیں بلکہ سوال اس بارے میں ہے -

’’ عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ‘‘

اگر کوئی شخص مجھ سے میری بہن کی خوبصورتی کے بارے میں پوچھے-

تو کیا یہ بے حیائی والا سوال نہیں ؟؟؟


 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
یہ سادہ سے سوالات ہیں جن میں پرسنالٹی ایڈجکٹوز استعمال کرنا سکھائے گئے ہیں۔ جو لوگ خود میٹرک کا انگریزی کا امتحان پاس کر چکے ہوں اور کری ایٹو رائٹنگ سے واقف ہوں ان کو اس خبر کی حقیقت معلوم ہے۔باقی تفصیل یہاں
http://www.urdumajlis.net/threads/اقبال-اوپن-یونیورسٹی-کے-امتحان-کا-سوال-بے-ہودہ-ہے-یا-اردو-صحافت-بے-ہودہ-سنسنی-خیزی-کا-شکار-ہے؟.38297/
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
محترم عامر بھائی آج سے پندرہ بیس سال پہلے عمومی گھروں میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ٹی وی پہ وہ دکھایا جا سکتا ہے جو آج ہم اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنی بیٹیوں بہنوں کے ساتھ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ہماے سروں پہ جوں تک نہیں رینگتی یہاں ہر چیز آہستہ آہستہ دی جاتی ہے حتی کہ زہر بھی
اسی کو تو اقبال نے سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ
وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا
مسئلہ ہمارے لٹنے کا نہیں مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اسکا احساس ہی نہیں اسی لئے تو علماء کہتے ہیں کہ بدعت گناہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس میں لٹنے کا احساس ہی نہیں ہوتا
اب دیکھیں آج سے کچھ سال پہلے کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ کوئی حکمران کھلے عام ہندوں کو خوش کرنے کے لئے انکی دیوالی پہ انکے خدا کی عبادت کرے گا مگر وہ اب آپ نے بلاول بھٹو کو دیکھ لیا مولانا حالی تو اس پہ روتے تھے کہ ہمارے مسلمان بھی ہندوں کی طرح جسکو چاہے خدا اور نبی بنا کر دکھا دیں مگر مسلمان خدا یا نبی اپنے ہی مسلمان لوگوں کو بناتے تھے مگر حالی کو کیا پتا تھا کہ یہ تو ڈائریکٹ انکے خداوں کی ہی انکی طرح عبادت کریں گے
یہ سوال بھی اسی نوعیت کا معاملہ ہے دیکھو آہستہ آہستہ ہمارا مائنڈ مغرب جیسا بنایا جا رہا ہے جیسا کہ ہر چوک پہ اب پنجاب میں بھی مرد کے ساتھ عورت وارڈن آپکو نظر آئے گی اور وہ مرد کے پیچھے ایسی موٹر سائیکل پہ بیٹی ہوتی ہے کہ پیچھے سے اوپر ہوتی ہے اورپیچھے والا اگلے کے اوپر سہارا لے کر بیٹا ہوتا ہے اللہ معاف کرے
پس اس طرح کے سوال بھی اسی تیاری کا حصہ ہو سکتے ہیں اور بعض دفعہ غلطی سے بھی ڈالے جا سکتے ہیں مگر غلطی کا امکان کم ہوتا ہے
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
سوال میں کون سے لفظ کا ترجمہ خوب صورتی ہے؟
محترمہ اللہ آپکو جزائے خیر دے میرے خیال میں اگر خوبصورتی بھی ہوتا تو پھر بھی کوئی کیوں اعتراض کرتا کیونکہ اسکا بھی تو جواب اسی طرح دیا جا سکتا تھا کہ گوری ہے یا کالی ہے وغیرہ وغیرہ جس طرح نیچے سوالوں کا جواب دیا جا سکتا ہے یعنی
یہ سادہ سے سوالات ہیں جن میں پرسنالٹی ایڈجکٹوز استعمال کرنا سکھائے گئے ہیں۔ جو لوگ خود میٹرک کا انگریزی کا امتحان پاس کر چکے ہوں اور کری ایٹو رائٹنگ سے واقف ہوں ان کو اس خبر کی حقیقت معلوم ہے۔
بہنا اللہ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ نے تفصیل کے لئے لنک مہیا کیا میں نے وہاں جا کر دیکھا جہاں آپ نے اس سوال کے درست ہونے کی وضاحت فورم اردو مجلس پہ کی تھی مگر وہاں پہ میں نے دیکھا کہ اسکی انتظامیہ اور انکے علمی نگران کے بھی ابھامات ہیں اس پہ نیچے سکرین شاٹ ہے واللہ اعلم
ScreenHunter_125 Nov. 11 20.28.jpg
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
شکر ہے کہ "اس" فورم کی انتظامیہ اور علمی نگران کو میری تحریر سے اختلاف ہے۔ اس سے کم ازکم کچھ لوگوں کو یہ تو تسلی ہو گئی ہو گی کہ وہ فورم میرا نہیں ہے جیسا کہ یہ بھی نہیں ہے۔
اس معاملے میں شریعت کا درست فیصلہ کوئی ایسا استاد ہی بتا سکتا ہے جو ادب اور اسلام دونوں پر عبور رکھتا ہو۔ ویسے اردو پوائنٹ تو بڑی بے مثال شرعی ویب سائٹ ہے جسے بہن کا حلیہ بتانے پر شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
FB_IMG_1478974784863.jpg

مجھے اس معاملہ کا صحیح سے علم نہیں. بس فیس بوک پر ملا تو اپلوڈ کر دیا
 
Top