• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماء کرام اس پر تبصرہ کریں۔

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اس پر تبصرہ کریں۔
السلام علیکم
اس پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شیخ عبدالرحمن حفظہ اللہ کی نماز پر اعتراض کرنے والا یہ بندہ ۔۔ جس کا اصلی تعارف یہ ہے کہ یہ
شرک و بدعت میں لتھڑا ہوا ، ایک جاہل انسان ہے ، ابھی کل ہی فیس بک پر اس کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں یہ صاف لفظوں میں معترف ہے
کہ میں کسی مدرسہ وغیرہ کا پڑھا ہوا نہیں ، نہ ہی کسی قسم کا عالم ہوں ،
اس کو خود نماز نہیں آتی ، یہ خلاصہ کیدانی والی عجمی نماز ’’ گزارنے ‘‘ والا قبر پرست ہے ۔

اور اس کے سامنے جو ہجوم جاہلاں ۔۔ ہا ہا ۔۔ کر رہا ہے یہ بے چارے قبر پرستی کے مریض ہیں ، جنہیں ایک توحید کا مبلغ جو لاکھوں فرزندان اسلام کا امام و خطیب ہے وہ پاک و ہند کی شرک سے لتھڑی دھرتی پر گوارا نہیں ،
انہیں طاہر القادری جیسا ۔۔جوکر۔۔ پسند ہے ،اور مردوں کے جھوٹے قصے سنانے والا جاہل مولوی اچھا لگتا ہے
اب اسی ویڈیو کو دیکھ لیں ، تین چار دفعہ صحابی کا نام لیا ، لیکن ایک مرتبہ بھی ( رضی اللہ عنہ ) منہ سے نہیں نکلا ،
کیونکہ وہ مقدس ہستیاں ان کا آئیڈیل نہیں ، ان کیلئے مقدس ہستی کا درجہ ہندوستان کے جوگی صوفی ، قوالی پر دھمال ڈالنے والے ۔۔بجرگ ۔۔
اور خوابوں ، سپنوں کے خالق مولوی ۔۔ ہیرو ۔۔ ہیں ،

یہ تو تعارف ہوا اس ہجوم جاہلاں کا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آتے ہیں اصل اعتراض کی جانب
شیخ عبد الرحمن السدیس کی اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معاملہ سمجھ میں آتا ہے ۔ وہ یہ کہ کئی دفعہ ویڈیو ایڈیٹ کرنے سے یا بار بار کاپی پیسٹ کرنے سے ویڈیو میں یہ تبدیلی آتی ہے کہ ۔۔ آواز اور حرکات میں ایک فاصلہ اور وقفہ پیدا ہو جاتا ہے ، دوسرے لفظوں میں آواز و حرکات کی ترتیب بگڑ جاتی ہے
یعنی ریکارڈنگ کے وقت جس حرکت اور حالت کے ساتھ آواز تھی اب وہ آواز آگے پیچھے ہوجاتی ہے ۔
یہاں بھی تکبیر کی آواز سجدہ سے سر اٹھانے سے لے کر سیدھا کھڑا ہونے کے درمیان تھی لیکن اس تکنیکی خرابی نے تکبیر کی آواز کو مؤخر کردیا ،

اور دوسری بات جو بہت ہی قابل توجہ ہے کہ مائیک صرف حالت قیام کیلئے تھا ، نیچے سجدہ کی حالت کیلئے مائیک موجود ہی نہیں تھا
اور پیچھے ہزاروں مقتدی کھڑے تھے ، جن تک امام کی آواز کاپہنچنا ضروری تھا جو مائیک دور ہونے کے سبب ناممکن تھا
اور امام صاحب کو امامت کا سالہا سال کا تجربہ ہے اس لئے انہوں نے تھوڑا اوپر اٹھ کر تکبیر کہی تاکہ آواز مقتدیوں تک پہنچ سکے ، جو بعد ویڈیو خراب ہونے سے اور بھی مؤخر ہوگئی ،
اتنا سا معاملہ ہے جسے احمد رضا کے مقلد مشرک نے مضحکہ خیز بنا کر تقریر جھاڑنی شروع کردی ،اور ہجوم جاہلاں کی ہا ہا کار اور قہقہے لگواکر واہ واہ کا سامان پیدا کرلیا ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ان پر ترس آ رہا ہے کہ انھیں لگتا ہے کہ امام السدیس اس لیے "حرم مکہ" کے امام بنائے گئے کہ ان کی آواز اچھی ہے۔۔۔ابتسامہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اور دوسری بات جو بہت ہی قابل توجہ ہے کہ مائیک صرف حالت قیام کیلئے تھا ، نیچے سجدہ کی حالت کیلئے مائیک موجود ہی نہیں تھا
بادشاہی مسجد میں مائیک وغیرہ کا انتظام کرنے والے بھی عقلمند یہی ہوں گے ۔
بہر صورت شخصیات کو اس انداز سے دیکھنا درست طریقہ نہیں ۔ اگر شیخ سدیس نے کوئی غلطی کی ہے ، تو وہ غلطی ہی ہے ، ہمارے لیے اسوہ امام محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ، نہ کہ امام مکہ یا مدینہ کوئی سدیس یا بدیر ۔
 
Top