مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مزاح ہر انسان کی زندگی میں شامل ہے لیکن ایک عام انسان اور ایک عالم کے مزاح میں بہت فرق ہے عالم کی مسکراہٹ محض تفریح نہیں بلکہ اس سے بے شمار نصیحتیں حاصل کی جاسکتی ہیں ،اس میں بے شمار مطالب و مقاصد چھپے ہوتے ہیں جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔آپ کے پاس علماء کی ذاتی زندگی سے کوئی خوبصورت مسکراہٹ موجود ہے تو دوسروں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تا کہ دوسرے بھی ہنسی مسکراہٹ کے ذریعے اس سے مستفید ہوں اور اس خزانے کو محفوظ بھی کیا جاسکے۔
بلوغ المرام کی کلاس (فہمِ کتاب و حکمت) کے دوران سفید و سیاہ رنگ پر گفتگو جاری تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ رنگ پسند تھے ایک طالب علم نے سوال کیا"ڈاکٹر صاحب کیا سبز رنگ پہن سکتے ہیں ؟"
"پہن لیں اگر آپ گنبدِ خضرٰی بننا چاہتے ہیں ۔"ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ نے اطمینان سے جواب دیا۔