• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علمائے دیوبند طاغوت بھی ہیں اور طاغوت کے پجاری بھی !!!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
بشکریہ الشیخ رفیق طاہر صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ



آج کل آل تقلید کی جانب سے اہل السنہ والجماعہ کے نامور لوگوں کو طاغوت یا طاغوت کا پجاری قرار دینے کی سعی لا حاصل کی جا رہی ہے ۔ ہم نے سوچا کہ اس ضمن میں موجود حقائق سے پردہ چاک کر ہی دیا جائے , تاکہ حق وباطل واضح ہو سکے ۔ لیہلک من ہلک عن بینۃ ویحیى من حی عن بینۃ۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ ہمارے نزدیک طاغوت انتہائی قبیح قسم کا کافر ہوتا ہے ۔ اور ہم علمائے دیوبند کی معین تکفیر نہیں کرتے ۔ لیکن جن اصولوں کو اپنا کر آل تقلید نے اہل الحدیث پر الزامات کی بوچھاڑ کر رکھی ہے اور میدان تکفیر گرم کر رکھا ہے انہی اصولوں کی روشنی میں علمائے دیوبند کا طاغوت ہونا اور طاغوت کا پجاری ہونا ثابت ہوتا ہے ۔ یعنی
انہی کے مطلب کی کہہ رہا ہوں زباں میری ہے بات انکی
انہی کی محفل سنوارتا ہوں چراغ میرا ہے رات انکی

والا معاملہ ہے ۔ وگرنہ ہم ایسا کہنے اور کرنے والے نہ تھے , اور اگر اب کچھ ایسا کہہ رہے ہیں تو اس لیے کہ مجبور ہیں ہم , لہذا ہم یہی کہیں گے کہ
نہ تم صدمے ہمیں دیتے , نہ یوں فریاد ہم کرتے
نہ کھلتے راز سربستہ نہ یوں رسوائیاں ہوتیں

چونکہ آل دیوبند کا یہ ٹولہء تکفیر شیخ الاسلام محمد بن عبد ا لوہاب , امام ابن تیمیہ اور دیگر سلف کی عباراتپیش کرکے انہیں غلط جگہوں پر فٹ کرتا ہے لہذا ہم نے اس بات کا التزام کیا ہے کہ ان شیوخ الاسلام کا صحیح موقف بھی واضح ہو جائے اور انکی عبارات کا صحیح مصداق بھی سامنے آجائے ۔


طاغوت کی تعریف :

سیدناجابر عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:‏
طاغوت وہ (کاہن)ہوتے ہیں جن کی طرف لوگ فیصلے لےکر جاتےہیں ،جہینہ قبیلے میں ایک طاغوت تھا،اسلم قبیلے میں ایک طاغوت ‏تھا،اسی طرح ہر قبیلے میں ایک طاغوت ہوتا ہے وہ کاہن ہیں جن پر شیاطین اترتے ہیں۔(صحیح بخاری،کتاب التفسیر:4583)‏

معلوم ہوا طاغوت سے مراد جادوگر کاہین ہیں۔اور ان کی خاص نشانی علم غیب کا دعویٰ کرنا ہوتی ہے۔کیونکہ جادو ہے یہ علم غیب کی باتیں بیان کرنے کا نام۔جو شیطان القاء کرتے ہیں۔معلوم ہوا علم غیب کا دعویٰ کرنے والا بھی طاغوت ہے۔اور اس کی طرف اپنے فیصلے لے کر جانے والا اس کی پیروی کرنے والا طاغوت کا پجاری ہے۔

امام ابن قیمرحمۃاللہ طاغوت کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
الطاغوت کل ما تجاوز بہ العبد حدہ من معبود او متبوع او مطاع فطاغوت کل قوم من یتحاکمون الیہ غیر اللہ ورسولہ او یعبدونہ من دون اللہ او یتبعونہ علی غیر بصیرۃ من اللہ او یطیعونہ فیما لایعلمون انہ طاعۃ للہ(اعلام الموقعین ص44 مطبوعہ دار طیبہ ریاض،مترجم ص52 ‏جلد1 مطبع مکتبہ قدوسیہ)‏


’’ طاغوت ہر وہ چیز ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی حد سے تجاوز کر جائے خواہ عبادت میں یا اتباع میں یا اطاعت میں ہر قوم کا طاغوت وہی ہے جس کی طرف وہ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی بجائے فیصلہ کے لئے رجوع کرتے ہیں یا اللہ کے سوا اس کی پیروی کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالی ٰ کی اطاعت ہے ۔‘‘
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
اللہ تعالیٰ کے سوا جس کی عبادت کی جارہی ہواور وہ اس پر راضی ہو ،وہ طاغوت ہے ۔[فتاویٰ ابن تیمیہ ، ص:200،ج:28]


شیخ الاسلام محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
طاغوت ایک عام لفظ ہے ،ہر وہ چیز یا ذات جس کی اللہ کے علاوہ عبادت کی جاتی ہے اور وہ اس عبادت پر خوش اور راضی بھی ہو خواہ وہ معبود ہو یا متبوع یا مطاع ،وہ طاغوت کے زمرے میں آتا ہے ۔
طاغوت کی اقسام:‏
آیات قرآنیہ اور سلف صالحین کے اقوال سے معلوم ہوا کہ طاغوت سے مراد شیطان،جادوگر،کاہین،آئمہ کفر(جیسے کعب بن ‏اشرف)وغیرہ ہیں شیخ الاسلام امام ابن قیم رحمۃ اللہ فرماتے ہیں طواغیت تو بہت سارے ہیں جن میں سے بڑے بڑے پانچ ہیں۔
‏۱-ابلیس(لعنت اللہ علیہ)‏
‏۲-جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے اور وہ اس پر راضی بھی ہو(کما قال ابن تیمیہ فی مجموع الفتاویٰ)‏
‏۳-جو لوگوں کو اپنی عبادت کی دعوت دیتا ہے۔
‏۴-جو غیب دانی کا(علم غیب )کا دعویٰ کرتا ہے۔
‏۵-جو اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلے نہ کرتا ہو۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
یہاں یہ بات یاد رہے کہ ہمارے نزدیک طاغوت انتہائی قبیح قسم کا کافر ہوتا ہے ۔ اور ہم علمائے دیوبند کی معین تکفیر نہیں کرتے ۔ لیکن جن اصولوں کو اپنا کر آل تقلید نے اہل الحدیث پر الزامات کی بوچھاڑ کر رکھی ہے اور میدان تکفیر گرم کر رکھا ہے انہی اصولوں کی روشنی میں علمائے دیوبند کا طاغوت ہونا اور طاغوت کا پجاری ہونا ثابت ہوتا ہے ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ جب آپ علمائے دیوبند کی تکفیر نہیں کرنا چاہتے تو انہیں طاغوت ثابت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اور جب انہیں طاغوت ثابت کردیا گیا تو یہی تو انکی معین تکفیر بھی ہے پھر انہیں کافر کیوں نہیں کہنا چاہتے؟
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
بھائی شاہد ، یہاں پر کسی کو طاغوت ثابت کرنا مقصود نہیں ، بلکہ اصل اس مسئلہ کی طرف توجہ دلوانا ہے کہ دیوبندی ایسی خباثتوں کے باوجود کفر و طاغوت کے فتوووں سے مستثنی ہو انہی بنیادوں پر حکام کی تکفیر معین اور طاغوت ہونے کے نعرے لگا کر مسلمانوں کا خون بہانے میں مشغول ہیں ، اس دوہرے معیار کی کیا دلیل ہے ؟

جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
بھائی شاہد ، یہاں پر کسی کو طاغوت ثابت کرنا مقصود نہیں ، بلکہ اصل اس مسئلہ کی طرف توجہ دلوانا ہے کہ دیوبندی ایسی خباثتوں کے باوجود کفر و طاغوت کے فتوووں سے مستثنی ہو انہی بنیادوں پر حکام کی تکفیر معین اور طاغوت ہونے کے نعرے لگا کر مسلمانوں کا خون بہانے میں مشغول ہیں ، اس دوہرے معیار کی کیا دلیل ہے ؟
جزاک اللہ خیرا
القول السدید پاکستان میں جتنے بھی مومن موحد مسلم حکمران گزرے ہیں ان کے نام یہاں لکھ دیں تاکہ ان کو نہ تو طاغوت کہا جائے اور نہ ہی ان کی تکفیر کی جائے۔یہ آپ کا احسان ہوگا مسلمانوں پر۔۔۔۔۔۔!!!!!!
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاۃ
محمد سمیر خان
آپ کے پورے ٹولے کی تکفیر و قتال کی وجہ موحد اور مومن ہونا تو ہے ہی نہیں۔۔۔۔پھر علمائے دیوبند کو سرف نظر کرکے حکمرانوں کو اس کا ٹارگٹ کیوں بنایا جارہا ہے؟
آپ کا قتال اور تکفیر کی اصل وجہ تو تحکیم بغیر ما انزل اللہ ہے۔۔۔۔جس کی زد میں علمائے دیوبند بھی آتے ہیں اور حکمران بھی۔لیکن آپ حضرات پھر ناانصافی سے کام لیتے ہیں اور صرف حکمرا نوں پر ہی دن رات فتووں کی بوچھاڑ کر تے نظر آتے ہیں،بلکہ اکثر تو ہم نے ایسے ملاں بھی دیکھے ہیں جن کو اپنے ہزاروں چھید نظر نہیں آتے ۔۔اور دوسروں کو کافر،مرتد کے سوال مخاطب نہیں کرتے۔
بہرحال۔۔۔یہ ساری بحث ایک الگ ہے،جس کے مختلف پوسٹس پر آپ سے بار بار جواب طلب کیا گیا مگر آپ نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں،لیکن قارئین کو ان شاء اللہ حق واجح ہوہی گیا ہوگا۔
گزارش یہی ہے کہ اس کتابچہ میں جہاں جہاں پر آپ کو اعتراض ہیں یا غلطیاں نظر آتیں ہیں۔براہ مہربانی ان کو یہاں درج فرمائیں۔۔تاکہ میں اگلے ایڈیشن میں درستگی کر سکوں۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top