• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علمی منصوبے

Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
اس دھاگے کا مقصد ایسے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے جو علمی لحاظ سے اہم ہیں- مثلا:

١- اسحاق بھٹی صاحب کی کتاب نقوش عظمت رفتہ سے پتہ چلا کہ مکتبہ قدوسیہ کے مؤسس مولانا عبد الخالق قدوسی ١٤ جلدوں میں ہر صدی کے اعتبار سے تاریخ اھلحدیث مرتب کرناچاہتے تھے- وہ خود اس پر کام کررہے تھے مگر ان کی شہادت کی وجہ سے یہ کام مکمل نہ ہوسکا-

٢-شیخ عبد السلام بھٹوی صاحب بلوغ المرام کی شرح لکھ رہے تھے جیسا کہ شرح کتاب الجامع من بلوغ المرام کے مقدمہ میں انہوں نے بتایا-

٣-شیخ عبد الستار حماد صحیح بخاری کی شرح لکھ رہے ہیں جس کی شرح کتاب التوحید الگ چھپ چکی ہے-

٤-شیخ محمد علی جانباز سنن ابی داؤد کی شرح لکھ رہے ہیں-

یہ منصوبے کہاں تک پہنچے ؟ ان کا مختصر تعارف ؟ اور ان جیسے دوسرے منصوبے بھی زیر بحث لائے جائیں-
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
٤-شیخ محمد علی جانباز سنن ابی داؤد کی شرح لکھ رہے ہیں-
شيخ رحمہ اللہ تو وفات پا چکے ہیں ۔
حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ ویرعاہ شمائل ترمذی کی شرح الوصائل کے نام سے عربی میں مکمل کر چکے ہیں لیکن ابھی طبع نہیں ہوئی ۔
جبکہ بخاری کی شرح کے لیے تقریبا دو سال پہلے پتہ چلا تھا کہ مراجع و مصادر وغیرہ اکٹھے کر چکے ہیں ۔
مولانا رمضان سلفی حفظہ اللہ نائب شیخ الحدیث جامعہ لاہور اسلامیہ بخاری کا ترجمہ کر رہے ہیں اور اس کے بعد شرح کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ۔
 

Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
شيخ رحمہ اللہ تو وفات پا چکے ہیں ۔
۔
رحمہ اللہ- مجھے پتہ نہیں تھا- ان کا انتقال کب ہوا تھا ؟

جبکہ بخاری کی شرح کے لیے تقریبا دو سال پہلے پتہ چلا تھا کہ مراجع و مصادر وغیرہ اکٹھے کر چکے ہیں۔
عربی ؟

مولانا رمضان سلفی حفظہ اللہ نائب شیخ الحدیث جامعہ لاہور اسلامیہ بخاری کا ترجمہ کر رہے ہیں اور اس کے بعد شرح کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ۔
عربی ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ عربی میں ۔
اور شیخ رمضان سلفی صاحب حفظہ اللہ اردو میں ۔

مولانا محمد علی جانباز رحمہ اللہ تقریبا ٤ سال قبل اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہیں ۔ جیساکہ اس خبر کی تاریخ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ باقی بالضبط اس بارے میں شاید شیخ رفیق طاہرصاحب بتا سکتے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
Hasan بھائی نے ماشاء اللہ اچھا موضوع شروع کیا تھا ۔ کاش جاری رہتا ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سنا ہے کہ ’’ الرد التقی علی الجوہر النقی للشیخ فیض الرحمن الثوری رحمہ اللہ ‘‘ تحقیق کے مراحل میں ہے ۔
 
شمولیت
اپریل 10، 2018
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
43
الرد التقی علی الجوہر النقی للشیخ فیض الرحمن الثوری رحمہ اللہ ‘‘ تحقیق کے مراحل میں ہے ۔
یہ کام کہاں تک پہنچ چکا ہے کوئی معلومات ہیں تو آگاہ کریں جزاک اللہ
اور محقق کون ہیں؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یہ کام کہاں تک پہنچ چکا ہے کوئی معلومات ہیں تو آگاہ کریں جزاک اللہ
اور محقق کون ہیں؟
اس کا مسودہ جامعہ اثریہ جہلم والوں کے پاس ہے، کافی سال پہلے پتہ چلا تھا کہ انہون نے اس کی ٹائپنگ وغیرہ کروالی ہے۔ لیکن نظرثانی اور پروف پڑھنے کے لیے کسی مناسب شخصیت سے بات طے نہیں ہوپارہی تھی۔ نہ جانے اب یہ کام کہاں اور کس حال میں ہے۔
 
شمولیت
اپریل 10، 2018
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
43
٢-شیخ عبد السلام بھٹوی صاحب بلوغ المرام کی شرح لکھ رہے تھے
شیخ صاحب اب بخاری کی شرح لکھ رہے ہیں جو تقریبا اختتامی مراحل میں ہے۔اللہ تعالی شیخ صاحب کے علم، عمل اور عمر میں برکت عطاء فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
اپریل 10، 2018
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
43
فضیلۃ الشیخ محفوظ اعوان صاحب نے الحمدللہ صحیح البخاری کا ترجمہ مکمل کر لیا ہے جو کہ مکتبہ انصار السنہ میں طباعت کے مراحل میں ہے۔اور بخاری کی شرح لکھ رہے ہیں اللہ تعالی شیخ صاحب کے علم، عمل اور عمر میں برکت عطاء فرمائے۔آمین
 
Top