تین چار دنوں سے میرے ذہن میں آرہا تھا کہ اس طرح کا ایک ’’ موضوع ‘‘ شروع کیا جائے ۔ پھر یاد آیا کہ یہ تو ماشاء اللہ پہلے سے جاری ہے ۔
لہذا اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔ ( اگر ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھ لیں گے )
لیکن مسئلہ یہ ہے عام طور پر اس طرح کے موضوعات کچھ دیر بعد ہی غربت کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
پتہ نہیں یا تو ہمیں اس طرح کے موضوعات پر گفتگو کرنے کی ضرورت نہیں یا پھر ایسے موضوعات سے فرصت نہیں جن میں ایک دوسرے کے خلاف گرمی سردی دکھانے کا موقعہ ملتا رہتا ہے ۔
میرے خیال سے ضروری نہیں ہے کہ کوئی خاص فرد ہی موضوع تلاش کرکے دے تو ہم نے اس پر بحث کا آغاز کرنا ہے ۔ کوئی بھی فرد یا ایک سے زیادہ اراکین مل کر کوئی موضوع منتخب کرکے اس پر بحث و مباحثہ کا طریقہ کار متعین کر سکتے ہیں ۔
مثلا ایک فکر پیش کرتا ہوں :
’’وہ مفید موضوعات جو اردو زبان میں انٹرنیٹ پر کبھی زیر بحث نہیں آئے ‘‘
اس پر سب اہل فورم اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں ۔ پھر ضرورت پڑی تو ہم اس کو مستقل عنوان کی شکل دے لیں گے ۔
اور جو جو موضوعات اتفاق رائے سے جمع ہوں گے ان کے لیے پھر بحث و مباحثہ کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے ۔