السلام علیکم
ماشاءاللہ، خضر حیات بھائی کی اس تھریڈ میں ایکٹیوٹی دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے( میرے خیال میں ایک اور بھی سلسلے کا آغاز کیا جائے جس میں خضر حیات بھائی ہم سب کو عربی سکھایا کریں۔ ابتسامہ)
بحث و مباحثے اور علمی گفتگو کا یہ سلسلہ بہت ہی اچھا اور علمی ہے، یہاں لازمی نہیں کہ صرف وہی بحث کے موضوع کا انتخاب کرے جس نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے، بلکہ ہم سب کو اس معاملے میں محترمہ کا ساتھ دیتے ہوئے اس سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔
بحث کے سلسلے میں چند تجاویز ہیں ، اگر ان پر عمل درآمد کیا جا سکے تو:
- موضوع بنیادی عقائد سے لے کر عبادات، معاشیات، سماجیات، ماحولیات، رہن سہن، عائلی مسائل ، حرام و حلال وغیرہ ، تمام مضامین پر ہونا چاہیے۔
- ہر رکن بالعموم اور اہل علم و سینئیرز حضرات بالخصوص اپنے قیمتی اوقات میں سے تھوڑا سا وقت دیا کریں۔
- ہر رائے دینے والا کوشش کرے کہ لمبی چوڑی بات کرنے سے بہتر ہے، مختصر بات کرے لیکن جامع ہو، پتہ لگ جائے کہ رائے دینے والا کس بات کو مینشن کرنا چاہتا ہے۔
- ذاتی تنقید اور شخصی حملوں سے پرہیز کو لازمی قرار دیا جائے، اور اپنا اخلاقی فرض نبھاتے ہوئے کسی دوسرے سے اختلاف کی صورت میں اپنا موقف احسن انداز میں پیش کیا جانا چاہیے۔
- ایک موضوع میں جب متعدد رائے جو کہ مفید ہوں آ جانے کے بعد ،پورے موضوع کا خلاصہ بیان کر دیا جائے۔
- ایک ہفتے میں دو بار یا کم از کم ہر ہفتے ایک نیا موضوع شروع کیا جانا چاہیے۔
یہ چند تجاویز ہیں، اگر آپ اراکین اتفاق کریں تو اس پر عمل کرنے کی گزارش ہے۔جزاکم اللہ خیرا
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نفع دینے والا علم عطا فرمائے آمین
اللهم انفعنا بما علمتنا علمنا ما ينفعنا وزدنا علما آمين