• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم النحو

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
علم النحو

مصنف
مشتاق احمدچرتھاولی

ناشر
دارالکتب السلفیۃ


تبصرہ

جب اسلام کی دعوت جزیرۃ العرب سے نکل کر باقی دنیا میں پھیلی اور کثیر آبادی اسلام کے سایہ امن و عاطفت میں آئی تو قرآن مجید کا سمجھنا، حدیث سے واقف ہونا، نت نئے مسائل کا استنباط کرنا اور بدلتے ہوئے حالات میں اسلام کی ترجمانی اور مسلمانوں کی رہنمائی کا فرض انجام دینا علمائے کرام کے لیے فرض لازم ٹھیرا۔ اس کے لیے نہ ترجمہ کافی تھا، نہ عربی زبان کی سرسری واقفیت کام دے سکتی تھی بلکہ اس سے ایسی گہری فنی واقفیت ضروری تھی جس کی بدولت غلطی کا امکان کم سے کم اور کتاب وسنت کے علم و فہم اور صحیح ترجمانی کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پیدا ہو، اس مقصد کے تحت عربی کے قواعد و ضوابط پر کامل عبور شرط لازم کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہی وہ مرحلہ تھا جب صرف و نحو کی تدوین اور اس سلسلے میں کتابوں کی تصنیف کی ضرورت پیش آئی۔ اس سلسلہ میں جہاں عربی علما نے بہت سی قیمتی تصنیف فرمائی وہیں عجمی علما بھی ان سے کسی طور پیچھے نہیں رہے اور صرف و نحو کے قواعد پر مشتمل بیش بہا کتب تحریر فرمائیں۔ زیر نظر کتاب ’علم النحو‘ بھی اس سلسلہ کی ایک اہم کتاب ہے جو مدارس کی ابتدائی کلاسوں کے طلبہ کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ اور اکثر پاکستانی مدارس میں طلبہ کو یہی کتاب سبقاً پڑھائی جاتی ہے۔ کتاب کے مصنف مولانا مشتاق احمد چرتھاولی ہیں جنھوں نے نہایت آسان انداز میں قواعد نحو کو ترتیب دیا ہے۔ یہ کتاب بہت سالوں قبل لکھی گئی اس لیے اس کا اسلوب بھی خاصا پرانا ہوچکا ہے۔ دور جدید کے علما نے علم نحو و صرف پر جدید انداز میں کتب تالیف فرمائی ہیں جن کی اہمیت و افادیت اس کتاب سے بھی بڑھ کر ہے۔(ع۔م)
اس کتاب علم النحو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
کلمہ وکلام
جملہ کے ذاتی وصفاتی اقسام
علامات اسم
معرب ومبنی
اسم غیر متمکن کی اقسام
اسم منسوب
اسم تصغیر
معرفہ ونکرہ
مذکر ومونث
واحد تثنیہ جمع
منصرف وغیر منصرف
مرفوعات
منصوبات
اقسام اعراب مستثنیٰ
 
شمولیت
مارچ 15، 2011
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
0
علم النحو پر تبصرہ

السلام علیکم ورحمۃہ اللہ وبرکاتہ
بھائی جان گزارش ہے کہ علم النحو مکمل نہیں ہے۔، برائے مہربانی مکمل علم النحو ڈاون لوڈ کر دیں۔ اللہ اپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ امین۔
 
شمولیت
نومبر 11، 2015
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
15
السلام علیکم بھائی جان اکثر کتابوں میں شکایت پیدا ہوتی رہتی ہے محترم ایڈمن سے گزراش ہے کہ اس پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی ایسا ضابطہ بنائیں جس سے پوری کتاب کی پہلے اچھی طرح تسلی ہو جایا کرے۔ اب ہم چند دوست ایمرجنسی کی صورت میں علم النحو دیکھنے لگے تھے اس میں مطلوبہ صفحات تو کیا بلکہ آدھی کتاب ہی غائب ہے۔ اور اسی طرح ایک عرصہ ہوا ادارہ کی توجہ مبذول کروائی تھی کہ القاموس الوحید اردو سے عربی والی کا ٹائٹل تو ہے لیکن اندر عربی سے اردو والی ہی ہے۔ ازارہ کرم کتاب کی اپلوڈنگ سے پہلے پوری چیکنگ کا کوئی بہتر نظام بنائیں۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
السلام علیکم بھائی جان اکثر کتابوں میں شکایت پیدا ہوتی رہتی ہے محترم ایڈمن سے گزراش ہے کہ اس پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی ایسا ضابطہ بنائیں جس سے پوری کتاب کی پہلے اچھی طرح تسلی ہو جایا کرے۔ اب ہم چند دوست ایمرجنسی کی صورت میں علم النحو دیکھنے لگے تھے اس میں مطلوبہ صفحات تو کیا بلکہ آدھی کتاب ہی غائب ہے۔ اور اسی طرح ایک عرصہ ہوا ادارہ کی توجہ مبذول کروائی تھی کہ القاموس الوحید اردو سے عربی والی کا ٹائٹل تو ہے لیکن اندر عربی سے اردو والی ہی ہے۔ ازارہ کرم کتاب کی اپلوڈنگ سے پہلے پوری چیکنگ کا کوئی بہتر نظام بنائیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم کیلانی صاحب ضابطہ تو الحمد للہ بڑا بہترین موجود ہے بعض اوقات بشری کوتاہی غالب ہو جاتی ہے۔اس لیے تکلیف پر معذرت خواہ ہیں اور جلد ہی اس کو ٹھیک کر کے دوبارہ اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
 
Top