• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم زیادہ عمل کم

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝۰ۭ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ۝۱۰۷اَمْ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَسْـــَٔـلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَـمَا سُىِٕلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ۝۰ۭ وَمَنْ يَّتَـبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ۝۱۰۸
کیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں ہے۔(۱۰۷) کیا تم بھی اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) سے سوال کیا چاہتے ہو۔ جیسے پہلے (زمانہ میں ) موسیٰ (علیہ السلام) سے سوال ہوچکے ہیں اور جو کوئی ایمان کے بدلے کفر لے، وہ سیدھی راہ سے گمراہ ہوا۔۱؎(۱۰۸)
۱؎ ابومسلم کا خیال ہے کہ اس آیت کے مخاطب نئے نئے مسلمان ہیں۔ وہ کہتے تھے۔ ہمیں بھی عجم کی طرح بت پرستی کی اجازت دی جائے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے مخاطب مشرکین مکہ ہیں۔ ان میں کا ایک معزز عبداللہ بن امیہ مخرومی ایک جماعت کے ساتھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اس وقت تک ہم ایمان نہیں لانے کے جب تک کہ آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں چشمے نہ بہادیں، یا آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے باغات کی سرسبزی وشادابی ہو، یا آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قصر ومحل سونے کا ہو اور یا پھر آپ آسمان پرچڑھ کر قرآن حکیم نہ اتار لائیں۔ سیاق وسباق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد یہودی ہیں اس لیے کہ اس کے آگے پیچھے ان ہی کا ذکر ہے اور اس لیے بھی کہ یہ سورہ مدنی ہے ۔ یوں جواب میںعموم ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے از خود بلاضرورت کچھ نہ پوچھو۔ وہ اللہ کی طرف سے مامور ہے ۔ بجز اس کی اجازت کے اسے بولنے کی اجازت نہیں۔یہودیوں میں یہ بری عادت تھی کہ وہ انبیاء علیہم السلام کو عموماً سوالات کا تختۂ مشق بنائے رکھتے اور عمل کم کرتے تھے۔ موشگافیاں اور تفاصیل طلبی کا شوق حد سے زیادہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ رشد وہدایت کے آجانے کے بعد یہ کج بحثیاں کیوں اختیار کرتے ہو؟ یادرکھو کہ جس قوم میں یہ ذہنیت پیدا ہوجائے اس سے عملی قوت چھین لی جاتی ہے اور وہ راہِ راست سے بھٹک جاتی ہے۔
حل لغات
{مُلْـکٌ}بادشاہت۔ سلطنت۔ {وَلِیٌّ}دوست{نَصِیْرٌ}مددگار۔ {سَوَآءالسَّبِیْلِ} راہ راست
 
Top