- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,592
- پوائنٹ
- 791
آپ کو اس جھوٹی روایت کے متابع بھی ملے تو ’’ موضوعات ‘‘ میں ۔۔۔شاید آپ کو علم نہیں ’’اللآلىء المصنوعة في الأحاديث الموضوعة ‘‘ جھوٹی حدیثوں کا مجموعہ ہے ۔وقال السيوطي في الآلئ " قلت له متابع عن الاعمش قال الشيرازي في الالقاب انبانا ابو علي زاهر بن احمد حدثنا ابو عبد الله محمد بن مخلد حدثنا احمد بن الحجاج بن الصلت حدثنا محمد بن مبارك استوية حدثنا منصور بن ابي الاسود عن الاعمش به . " انتهى كلام السيوطي
اور :
شیرازی کے ذکر کردہ اس متابع میں ’’ مَنْصُور بْن أبي الْأسود ‘‘ بڑے شیعوں میں سے ایک ہے،
علامہ ذہبی میزان الاعتدال میں لکھتے ہیں :
’’ كان من الشيعة الكبار ‘‘یعنی بڑا شیعہ تھا ۔
اور یہ روایت اس کے فاسد مذہب کی تائید میں ہے ،لہذا مردود ہے ،
اور اس روایت کے ایک راوی ۔۔أَحْمَد بْن الْحجَّاج بْن الصَّلْت ۔۔کی کسی سے توثیق منقول نہیں ۔
مجھے اس کے بارے جرح وتعدیل نہیں مل سکی ۔اگر آپ کے علم میں ہو پیش کریں
Last edited: