• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عوام میں پھیلی 40 غلط فہمیاں(پہلی قسط)

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
سوشل میڈیا پہ کئی مہینوں سے ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں بتلایا گیا ہے کہ 40 باتوں سے گھر میں غربت آتى ہے۔ آئیے ان باتوں کی طرف چلتے ہیں۔

(1)غسل خانے میں پیشاب کرنا:

حمام میں پیشاب کرنے سے نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے مگر اس وقت کے حمام مٹی کے ہوتے تھے مگر آجکل کا حمام پکا ہوتا ہے ، اس لئے اس میں پیشاب کرنا جائز ہے ۔ اور یہ نبی ﷺ کے فرمان میں نہیں ہے کہ حمام میں پیشاب کرنے سے غربت آتی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف یہ قول منسوب کیا جاتا ہے مگر یہ جھوٹ ہے ۔

(2)ٹوٹي ہوئی كنگھي سے كنگا کرنا:

آپ ﷺ کا حکم ہے : ''جس کے بال ہوں وہ ان کی عزت کرے۔'' (ابو دائود ، کتاب الترجل)۔
اس حدیث سے پتہ چلا کہ بالوں کی زینت کے لئے کنگھی کرنی چاہئےچاہے کنگھی ٹوٹی ہو یا سالم ، اگر کام لائق ہے تو کنگھی کریں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی اس کے کرنے سے غریبی آتی ہے ۔

(3)ٹوٹا هوا سامان استعمال کرنا:

ٹوٹا ہوا سامان کام کے لائق ہو تو اس کا استعمال جائز ہے ۔
حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنھم کے لئے ایک چوڑے برتن میں کھانا لائیں۔(اتنے میں) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آگئیں۔ انہوں نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی اور ان کے پاس ایک پتھر تھا۔ انہوں نے پتھر مار کر برتن توڑدیا۔ نبی اکرمﷺ نے برتن کو دونوں ٹکڑوں کو ملا کر رکھا اور دوبار فرمایا:"کھاؤ ، تمہاری ماں کو غیرت آگئی تھی"۔ اس کے بعد رسو ل اللہﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا برتن لے کر حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنھا کے ہاں بھیج دیا اور حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنھا کا(ٹوٹا ہوا) برتن حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کو دے دیا۔سنن النسائی:3966)
٭علامہ البانی نے حدیث کو صحیح کہا ہے۔(صحیح سنن النسائی:3693)

(4)گھر میں كوڑا کرکٹ رکھنا:

گھر کا کوڑا کرکٹ گھر کے کسی کونے میں جمع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، جب زیادہ ہوجائے تو پھینک دے ۔ اس میں ایک احتیاط یہ ہونا چاہئے کہ کھانے پینے کی بچی ہوئی زائد چیزیں ضائع نہ کرے بلکہ کسی کو دیدے ۔ گھر میں کوڑا رکھنے سے غریبی آتی ہے یہ بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب جھوٹی بات ہے ۔

(5) رشتےدارو سے بدسلوکی کرنا:

ایسا کوئی خاص فرمان نبوی نہیں ہے کہ رشتے داروں سے بدسلوکی غربت کا سبب ہے ، لیکن بہت سارے ایسے نصوص ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ معصیت اور گناہ کے کام سے زرق میں تنگی ہوتی ہے ۔

(6)بائیں پیر سے پیجاما پہننا:

ممکن اس سے مراد ہو پاجامہ پہننے میں بائیں جانب سے شروع کرنا۔ نبی ﷺ شرف والا کام دائیں سے پسند فرماتے تھے ، اس بنا پر دائیں جانب سے پاجامہ پہننا بہتر ہے مگر کسی نے بائیں سے پہن لیا تو کوئی معصیت نہیں ہےاور نہ ہی یہ فقر و فاقہ کا سبب بنے گا۔

(7)مغرب عشاء کے درمیان سونا:

مغرب اور عشاء کے درمیان سونا مکروہ ہے ، اس کا سبب عشاء کی نماز فوت ہوجاناہےاس لئے نبی ﷺ عشاء سے پہلے سونا اور عشاء کے بعد بات کرنا ناپسند فرماتے تھے۔ اگر کوئی عادتا نہیں ضرورتا کبھی سو جائے تو وہ عشاء کی نماز آدھی رات سے پہلے کبھی بھی پڑھ لے ۔

(8)مہمان آنے پر ناراض ہونا:

اسلام نے مہمان کی خاطر داری پہ ابھارا ہے ، لہذا کسی مہمان کی آمد پہ ناراضگی کا اظہار نہ کرے۔ مہمان نوازی باہر سے آنے والے مسافر کے واسطے واجب ہے اور جو مقیم ہو اس کی ضیافت احسان و سلوک کے درجے میں ہے۔ جس نے ضیافت میں احسان کو چھوڑا اس پہ گناہ نہیں مگر واجبی ضیافت کے ترک پہ معصیت آئے گی۔

(9) آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا:

اسے بے وقوفی، حماقت ، ناسمجھی اور فاش غلطی کہہ سکتے ہیں۔

(10)دانت سے روٹی کاٹ کر کھانا:

دانت سے روٹی کاٹ کر کھانے سے غریبی نہیں آتی ، اگر ایسا ہوتا تو دنیا میں کوئی مالدار ہی نہیں ہوتا کیونکہ دانتوں سے کاٹ کرہی لوگ بڑے ہوتے ہیں۔ روٹی تو ہاتھ سے بھی توڑی جاسکتی ہے مگر ایسی بھی بہت چیزیں ہیں جنہیں اکثر دانت سے ہی کاٹ کر کھایا جاتا ہے ۔ آج انگریزی اسٹائل آیا ہے اور دیہاتوں میں تو نہیں شہروں میں کھانے کے ساتھ چاقو رکھ دیتے ہیں جبکہ آج سے پہلے یہ اسٹائل نہیں چلتا تھا۔

(11)چالیس دن سے زیادہ زیر ناف کے بال رکھنا:

چالیس دن کے اندر زیر ناف مونڈ لینا چاہئے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے یہی حد مقرر کی ہے جو اس سے زیادہ تاخیر کرتے ہیں وہ سنت کی مخالفت کرتے ہیں ۔

(12)دانت سے ناخن کاٹنا:

اسلام میں کہیں دانتوں سے ناخن کاٹنے کی ممانعت وارد نہیں ہے، لیکن چونکہ اسلام حفظان صحت پہ دھیان دلاتا ہے ۔ اس لئے اگر دانت سے ناخن کاٹنے میں کوئی طبی نقصان کا پہلو نکلتا ہو تو اس سے پرہیز کیا جائے اور اگر اس میں نقصان نہیں تو بھی دانت سے ناخن کاٹنا صحیح نہیں لگتا کیونکہ ناخن میں گندگی ہوتی ہے اور گندی چیز کو منہ سے پکڑنا اور دانتوں سے کاٹنا صحیح نہیں ہے،خصوصا لوگوں کے سامنے ۔

(13) کھڑے کھڑے پیجاما پہننا:

پاجامہ کھڑے اور پڑے دونوں پہن سکتے ہیں ، آپ کو جو سہولت ہو وہ اختیار کریں۔ اور کسی پہ کوئی گناہ کوئی فقر نہیں شریعت کی جانب سے ۔

(14)عورتوں کا کھڑے کھڑے بال باندھنا:

یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اس میں ایک ہی بات اہم ہے کہ عورت اجنبی مرد کے سامنے بال نہ باندھے ۔ باقی وہ کھڑے ہوکر ، بیٹھ کر اور سو کر کسی بھی طرح بال باندھ سکتی ہے ۔

(15)پھٹے ہوئے کپڑے جسم پر سینا:

پھٹے ہوئے کپڑے جسم پہ ہوتے ہوئے رفو کرنا آسان ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اتارنے کی ضرورت پڑے تو بہرصورت اسے اتارنا ہی ہوگا۔

جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited by a moderator:

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
ابھی 25 غلط فہمیاں مزید ہیں ، مگر مجھے ذرہ برابر بھی فرصت نہیں ملتی کہ انہیں مکمل کروں ۔ اللہ تعالی مجھے اس کی توفیق دے ۔ بہت بہت شکریہ یاد دہانی کے لئے

جزاک اللہ خیرا
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
ابھی 25 غلط فہمیاں مزید ہیں ، مگر مجھے ذرہ برابر بھی فرصت نہیں ملتی کہ انہیں مکمل کروں ۔ اللہ تعالی مجھے اس کی توفیق دے ۔ بہت بہت شکریہ یاد دہانی کے لئے

جزاک اللہ خیرا
آمین.
وایاکم. یا شیخ
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
دوسری قسط:

اس مضمون کی پہلی قسط شائع کی گئی تھی جس میں ایک سے لیکر پندرہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا تھا۔ اب اس کی دوسری قسط آپ کی خدمت میں پیش ہے ۔

(16)صبح سورج نکلنے تک سونا:

انسان کو چاہئے کہ وہ صبح سویرے بیدار ہو، فجر کی نماز پڑھے اور پھر روزی کی تلاش میں نکلے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے : مَن صَلَّى الصُّبحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ (مسلم : 657)
ترجمہ: جس نے فجر کی نماز پڑھی وہ اللہ کے امان میں آگیا۔
جو بندہ نماز چھوڑ کر روزانہ تاخیر سے اٹھے اس کی قسمت میں بربادی ہی بربادی ہے کیونکہ اس نے اپنے رب سے امان اٹھا لیا، اس کے ساتھ کبھی بھی اور کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔

(17)درخت کے نیچے پیشاب کرنا:

کسی بھی چیز کے سایہ میں خواہ درخت کا ہو یا کسی اور کا اس کے نیچے پیشاب و پاخانے سے منع کیا گیا ہے ۔نبی ﷺ کا فرمان ہے :
اتقوا اللاّعِنَيْن، الذي يتخلى في طريق الناس أو في ظلهم. (مسلم)
ترجمہ : لعنت کا سبب بننے والی دوباتوں سے بچو، ایک یہ کہ آدمی لوگوں کے راستے میں قضائے حاجت کرے ، دوسرے یہ کہ ان کے سائے کی جگہ میں ایسا کرے۔
طبرانی نے معجم الاوسط میں پھلدار درخت کے نیچے قضائے حاجت کی ممانعت والی روایت ذکر کی ہے ، یہ روایت ضعیف ہے ۔ پھلدار درخت سایہ والی مذکورہ بالا حدیث کے ضمن میں ہے کیونکہ عام طور سے ہردرخت کا سایہ ہوتا ہے ۔ لیکن جو درخت عام ہو اور ویسے ہی بلاضرورت آبادی سے دور سنسان جگہ پہ پڑا ہو تو اس کے نیچے قضائے حاجت میں کوئی حرج نہیں۔

(18) بیت الخلا میں باتیں کرنا:

قضائے حاجت کے وقت بات کرنا منع ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
لا يخرجُ الرجلانِ يضربانِ الغائطَ كاشفَينِ عن عوراتِهما يتحدَّثانِ ، فإنَّ اللهَ يمقُتُ على ذلك(صحیح الترغیب للالبانی: 155)
ترجمہ : ”دو آدمی قضاء حاجت کرتے ہوئے آپس میں باتیں نہ کریں کہ دونوں ایک دوسرے کے ستر کو دیکھ رہے ہوں؛ کیوں کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر ناراض ہوتے ہیں“۔
یہاںسوال پیدا ہوتا ہے کہ آج کل گھروں میں حمام بناہوتا ہے تو کیا اس میں باتیں کرنا جائز ہے ؟
حدیث کی رو سے اس حالت میں کلام منع ہے جب دوآدمی ننگے ہوکر ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے بات کرے لیکن حمام میں بات کرنے کی ممانعت پہ کوئی دلیل نہیں ہے ۔ پھر بھی بہتر صورت یہی ہے کہ حمام میں قضائے حاجت کرتے وقت بات نہ کرے لیکن ضرورت پڑے یا پھر قضائے حاجت سے پہلے حمام میں داخل ہوتے وقت بات کرسکتا ہے ۔

(19) الٹا سونا:

پیٹ کے بل سونا ناپسندیدہ اور مکروہ عمل ہے، اس کی کراہت کی وجوہات میں جہنمیوں کے سونے کی مشابہت اور جسمانی نقصان وغیرہ ہیں ۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے :{يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ} ( سورة القمر : 48)
ترجمہ: جس دن وہ اپنے منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا)دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو ۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"إِنَّ ھٰذِہِ ضِجْعَۃٌ یُبْغِضُھَا اللّٰہُ تَعَالٰی یَعْنِی الْاَضْطِجَاعُ عَلَی الْبَطَنِ"۔(صحیح الجامع الصغیر:2271)
ترجمہ : ’’ یقینا اس طرح لیٹنے کو اللہ تعالیٰ ناپسند فرماتا ہے یعنی پیٹ کے بل (اوندھا)لیٹنا۔‘‘
الاضطجاع علی البطن: … یعنی ایسے سونا کہ پیٹ زمین کی طرف اور پشت اوپر کی طرف ہو،
اس لئے کسی کو پیٹ کے بل نہیں سوناچاہئے مگر ایسا سونے سے غریبی آتی ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

(20)قبرستان میں هنسنا:

قبرستان ایسی جگہ ہے جہاں جاکرآخرت یاد کرنی چاہئے اس لئے وہاں ہنسنا ناسندیدہ عمل ہے ۔ وہاں بات کرتے ہوئے یا یوں ہی ہنسی آگئی تو اس میں کوئی حرج نہیں، اور اس سے رزق پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(21)پینے کا پانی رات میں کھلا رکھنا:

کھانے پینے کا برتن رات میں کھلا رکھنے سے غربت نہیں آتی ، البتہ سوتے وقت غداء والا برتن ڈھک دیا جائے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
أطفِئوا المصابيحَ إذا رقدتُم ، وغلِّقوا الأبوابَ ، وأوكوا الأسقِيةَ ، وخَمِّروا الطَّعامَ والشَّرابَ - وأحسَبُه قالَ - ولو بِعودٍ تعرُضُه عليهِ(صحيح البخاري: 5624)
ترجمہ : رات میں جب سونے لگو تو چراغ بھجادیا کرو ،دروازے بند کردیا کرو ، مشکیزے کا منھ باندھ د یاکرو ،کھانے پینے کے برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو ، اگرڈھکنے کیلئے کوئی چیز نہ ملے تو (بسم اللہ کہکر )کوئی لکڑی ہی چوڑائی میں رکھ دو۔
ایک دوسری روایت اس طرح ہے :
غطُّوا الإناءَ . وأوكوا السِّقاءَ . فإنَّ في السَّنةِ ليلةً ينزلُ فيها وباءٌ . لا يمرُّ بإناءٍ ليسَ عليهِ غطاءٌ ، أو سقاءٍ ليسَ عليهِ وِكاءٌ ، إلَّا نزلَ فيهِ من ذلِكَ الوباءِ . صحيح مسلم: 2014)
ترجمہ : نبی ﷺ نے فرمایا: برتن ڈھک دو، مشکیزے کا منہ بند کرو، اس لئے کہ سال میں ایک رات ایسی آتی ہے جس میں بلا نازل ہوتی ہے ، اور جس چیز کا منہ بند نہ ہو اور جو برتن ڈھکا ہوا نہ ہو اس میں یہ وبا اتر پڑتی ہے۔
برتن کھلاچھوڑنے سے غریبی آنے والی بات شیعہ کتب سے منقول ہے ، اس کی کتاب میں لکھا ہے کہ بیس خصلتیں ایسی ہیں جن سے رزق میں کمی آتی ہے ، ان میں سے ایک پانی کے برتن کا ڈھکنا کھلا رکھنا ہے ۔ (بحار الأنواراز محمد باقر مجلسی ج 73، ص 314 ح1)

(22)رات میں سوالي کو کچھ نہ دینا:

یہ بات بھی شیعہ کتب سے آئی ہے ، اور اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کی جاتی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ۔رات ہو یا دن سائل کو اگر دینے کے لئے کچھ ہے تو دینا چاہئے کیونکہ اللہ کاتعالی کا فرمان ہے :

وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ( الذاریات : 19)
ترجمہ : اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا۔

قرآن کی آیت "وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ " (حشر:9)سے پتہ چلتا ہے کہ رات کے وقت ہی آپ ﷺ کے پاس ایک سائل آیا تھا مگر آپ کے پاس کچھ نہیں تھا تو آپ نے انہیں کچھ نہیں دیا اوراس سائل کی ضیافت دوسرے صحابی کے ذمہ لگائی ۔

(23)برے خیالات کرنا:

انسان گناہوں کا پتلہ ہے ، اس سے ہمیشہ غلطی ہوتی رہتی ہے ۔ اس کے دماغ میں برے خیالات آتے رہتے ہیں ۔ ایک مسلم کا کام ہے کہ وہ ان برے خیالات سے توبہ کرتا رہے اور انہیں عملی جامہ پہنانے سے بچے ۔ اللہ تعالی اپنے بندوں پہ بہت مہربان ہے وہ بندوں کےدل میں پیدا ہونے والے برے خیالات پہ پکڑ نہیں کرتا جب تک کہ اسے عملی جامہ نہ پہنا دے ۔
إنَّ اللهَ تجاوزَ عنْ أمتي ما حدَّثتْ بهِ أنفسَها ، ما لمْ تعملْ أو تتكلمْ(صحيح البخاري:5269)
ترجمہ : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ نے میری امت کے ان وسوسوں سے درگزر فرمایا ہے جو سینوں میں پیدا ہوتے ہیں ، جب تک لوگ ان پر عمل نہ کریں یا زبانی اظہار نہ کریں۔
اس لئے یہ بات کہنا غلط ہے کہ برے خیالات سے غریبی آتی ہے ، البتہ ایک بات یہ کہی جاسکتی ہے کہ برائی اور فحش کام کرنے سے غربت آسکتی ہے ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ( سورۃ البقرۃ: 268)
ترجمہ : شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بےحیائی کا حکم دیتا ہے۔

(24) بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا:

افضل یہی ہے کہ وضو کرکے قرآن کی تلاوت کرے لیکن بغیر وضو کے بھی مصحف سے تلاوت کرنا جائز ہے ، اس لئے یہ بات کہنا مبنی بر غلط ہے کہ بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنے سے فقر آتا ہے ۔


(25) استنجا کرتے وقت باتیں کرنا:

آج کل گھروں میں بیت الخلا بنے ہوتے ہیں اور آدمی پردے میں ہوتا ہے ، اس لئے ضرورت کے تحت استنجا اورقضائے حاجت کے وقت کلام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
اس سلسلے میں ایک حدیث آتی ہے :
لا يَخرجِ الرَّجلانِ يَضربانِ الغائطَ ، كاشفَينِ عَن عورتِهِما يتحدَّثانِ فإنَّ اللَّهَ يمقُتُ علَى ذلِكَ( السلسلۃ الصحيحة : 7 / 321 )
ترجمہ : دو مردوں کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ بیت الخلاء کے لئے نکلیں ، تو اپنی اپنی شرمگاہ کھلی رکھ
ـ کر آپس میں باتیں کرنے لگیں، کیونکہ اللہ تعالی اس عمل سے ناراض ہوتا ہے۔
اس حدیث میں قضائے حاجت کے وقت بات کرنے کی ممانعت دوباتوں کے ساتھ ہے ۔
اولا: دونوں بات کرنے والے آدمی اپنی شرمگاہ کھولے ہوئے ہوں ۔
ثانیا: وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں۔
یونہی استنجا اورقضائے حاجت کے وقت بات کرنا مکروہ ہے مگر ضرورت کے تحت بات کرسکتے ہیں۔
شیخ ابن عثیمین ؒ سے سوال کیا گیا کہ قضائے حاجت سے پہلے حمام کے اندر بات کرنے کا کیا حکم ہے ؟
توشیخ نے جواب دیا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، خصوصا جب ضرورت درپیش ہو، کیونکہ اس کی ممانعت کی کوئی صراحت نہیں ہے سوائے اس صورت کے جب دوآدمی ایک دوسرے کے پاس بیٹھ کے پاخانہ کرے اور دونوں باتیں کرے ۔اور مجرد قضائے حاجت والی جگہ کے اندر سے کلام کرنے کی ممانعت نہیں ہے ۔


(26)ہاتھ دھوئے بغیر کھانا كھانا:

کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا ضروری نہیں ہے ، روایات سے پتہ چلتا ہے کہ نبی ﷺ نے ہاتھ دھوئے بغیر بھی کھانا کھایا ہے ۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے والی کوئی روایت صحیح نہیں ہے سوائے ایک روایت کے جو نسائی میں ہے ۔
عن أم المؤمنين عائشة –رضي الله عنها- أن رسول الله –صلى الله عليه وسلم – كان إذا أراد أن ينام وهو جنب توضأ ، وإذا أراد أن يأكل غسل يديه۔(رواہ النسائي وصححه الألباني )
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی سونے کا ارادہ کرتے اور آپ حالت جنابت میں ہوتے تو وضو کرتے اور جب کھانے کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے ۔
اس حدیث کو شیخ البانی نے صحیح قرار دیا ہے ۔
اس روایت میں مطلق ہاتھ دھونے کا ذکر نہیں ہے بلکہ جنابت سے متعلق ہے ، اس لئے یہ کہا جائے گا کہ اگر ہاتھ میں گندگی لگی ہو تو کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا لینا چاہئے وگرنہ ضرورت نہیں ہے ۔ اور اس سے متعلق غربت والی بات جھوٹی ہے ۔

(27)اپنی اولاد کو كوسنا:

اولاد کی تربیت والدین کے ذمہ ہے ، ماں باپ بچوں کی تربیت کے لئے ڈانٹ سکتے ہیں ، کوس سکتے ہیں ، بلکہ مار بھی سکتے ہیں کیونکہ بچوں کے سلسلے میں اہم چیز ان کی تربیت ہے ۔
تربیت کی غرض سے بچوں کو مارنے کا حکم ہمیں اسلام نے دیا ہے :
مُرُوا أولادَكم بالصلاةِ و هم أبناءُ سبعِ سِنِينَ ، واضرِبوهم عليها وهم أبناءُ عشرِ سِنِينَ ، وفَرِّقُوا بينهم في المضاجعِ( صحيح الجامع للالبانی : 5868)
ترجمہ : ’’جب تمہاری اولاد سات سال کی عمر کو پہنچ جائے توانہیں نماز کا حکم دو اور جب وہ دس سال کے ہوجائیں تو (نماز میں کوتاہی کرنے پر) انہیں سزا دو، اور بچوں کے سونے میں تفریق کردو۔
امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں :باپوں اور ماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولادوں کو ادب سکھلائیں۔ طہارت اور نماز کی تعلیم دیں اور باشعور ہونے کے بعد(کوتاہی کی صورت میں)ان کی پٹائی کریں۔(شرح السنۃ:2/407)

(28)دروازے پر بیٹھنا:

دروازہ سے لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہے، اس لئے ادب کا تقاضہ ہے کہ دروازے پہ نہ بیٹھا ، نبی ﷺ نے حکم فرمایاہے کہ راستے کو حق دو۔
لیکر اگر اپنا گھر ہو ، لوگوں کی آمد و رفت نہیں ہو تو پھر اپنے گھر کے دروازے پہ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ فرشتے جمعہ کے دن مسجد کے دروازے پہ کھڑے رہتے ہیں ۔
إذا كان يومُ الجمعةِ كان على كلِّ بابٍ من أبوابِ المسجدِ ملائكةٌ يكتبون الأوَّلَ فالأوَّلَ . فإذا جلس الإمامُ طوَوْا الصُّحفَ وجاؤوا يستمعون الذِّكرَ .(صحيح مسلم: 850)
ترجمہ : رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے ہر دروازے پر کھڑے ہوجاتے ہیں، پہلے آنے والے کا نام پہلے، اس کے بعد آنے والے کا نام اس کے بعد لکھتے ہیں(اسی طرح آنے والوں کے نام ان کے آنے کی ترتیب سے لکھتے رہتے ہیں)۔ جب امام خطبہ دینے کے لیے آتا ہے تو فرشتے اپنے رجسٹر (جن میں آنے والوں کے نام لکھے گئے ہیں) لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔
دروازے پہ فرش بچھانے سے متعلق انس رضی اللہ عنہ سے مروی روایت :
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُفْرَشَ عَلَى بَابِ الْبُيُوتِ، وَقَالَ: نَكِّبُوهُ عَنِ الْبَابِ شيئًا".(إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة)
اس کی سند میں موسى بن محمد بن إبراهيم التيمي ضعیف راوی ہے ، اس لئے یہ ناقابل اعتبار ہے ۔

(29)لہسن پیاز کے چھلکے جلانا:

یہ بات بھی شیعہ سے منقول ہے ، ان کی کتاب جامع الاخبار میں مذکور ہے جسے بعض صوفیوں نے اپنی کتاب میں ذکر کردیا اور عوام میں مشہور ہوگئی ۔ اس بات کو ترکستان کے حنفی عالم برھان الدین زرنوجی نے اپنی کتاب "تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّمِ طَرِیْقُ التَّعَلِّمِ" میں ذکر کیامگراسلام میں اس بات کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

(30)فقیر سے روٹی یا پھر اور کوئی چیز خریدنا:

یہ بات بھی شیعہ کی کتاب جامع الاخبار میں موجود ہے ۔
فقیر تو خود ہی محتاج ہوتا ہے وہ کیوں کسی سے کچھ بیچے گا اور اگر اس کے پاس کوئی قیمتی سامان ہے تو اسے بیچ سکتا ہے ۔ فقیر سے کچھ خریدنا فقر کا سبب ہو تو کوئی فقیر مالدار نہیں ہوسکتا اور فقیر سے خریدنے والا کوئی مالدار نہیں رہ سکتا ۔ عقل ونقل دونوں اعتبار سے یہ جھوٹی بات ہے ۔


جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ اگلی قسط کا انتظار فرمائیں ۔
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
سوشل میڈیا کی پوسٹ کا لنک بھی شامل کر دیں
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
سوشل میڈیا کی پوسٹ کا لنک بھی شامل کر دیں
सबसे पहले सेंड कर दो , क्योंकि जब तक कोई यह मैसेज पढ़ता रहेगा, जन्नत में आप के नाम का पेड़ लगता रहेगा , Dont stop.

घर में गरीबी आने के असबाब..
1= गुस्ल खाने में पैशाब करना 2= टूटी हुई कन्घी से कंगा करना
3= टूटा हूआ सामान इस्तेमाल करना
4= घर में कूडा़ करकट रखना
5= रिश्तेदारो से बदसलूकी करना
6= बांए पैर से पेैजामा पहनना
7= मगरीब ईशा के बीच सोना
8= मेहमान आने पर नाराज होना
9= आमदनी से ज्यादा खचॆ करना
10= दाँत से रोटी काट कर खाना
11= चालीस दिन से ज्यादा जेरे नाफ के बाल रखना
12= दांत से नाखून काटना
13= खडे़ खडे़ पेजामा पहनना
14= औरतो का खडे होकर बाल बांधना
15 = फटे हुए कपड़े जिस्म पर पहनना
16= सुबह सूरज निकलने तक सोना
17= दरख्त के नीचे पैशाब करना
18= बैतुल खला में बाते करना
19= उल्टा सोना
20= कब्रिस्तान में हसना 21= पीने का पानी रात में खुला रखना
22= रात में सवाली को कुछ ना देना
23= बुरे ख्यालात करना
24= बगैर वजू के कुरआन पड़ना
25= इस्तंजा करते वक्त बाते करना
26= बगैर हाथ धोए खाना शुरू करना
27= अपनी औलाद को कोसना
28= दरवाजे पर बैठना
29= लहसुन प्याज के छीलके जलाना
30= फकीर से रोटी या फिर और कोई चीज खरीदना
31= फुक से चिराग बुझाना
32= बगैर बिस्मिल्लाह पडे़ खाना शुरू करना
33= झूठी कसम खाना
34= जूता चप्पल उल्टा देख कर सीधा नही करना
35= हालात जनाबत मे हजामत करना
36= मकड़ी का जाला घर में रखना
37= रात को झाडू लगाना
38= अन्धेरे में खाना
39= घड़े में मुंह लगाकर पीना
40= कुरआन न पड़ना

हदीस में है कि जो दूसरो का भला करता है । अल्लाह उसका भला करता है।
पड़ कर दुसरो को भी सुनाओ
[कुरआन ए पाक के 5 रुकू हर रोज पडने से साल मे 3 कुरआन ए पाक मुकम्मल हो जाती है , जब आप ये मेसेज आगे भेजने लगेंगे तो, शैतान आपको रोकेगा आपके ज़हन मे ख्याल डालेगा की अबी नही बादमे देखेंगे , पर आपने ईस साजीश को नाकाम करना है, इस मेसेज को आगे ईतना फैलाए जीतना आप कुरआन ए पाक से मोहब्बत करते हो
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
سوشل میڈیا کی پوسٹ کا لنک بھی شامل کر دیں
سب سے پہلے سینڈ کر دو
کیونکہ جب تک کوئی یہ پیغامات پڑھتا رہے گا
جنت میں آپ کے نام کا درخت لگتا رہے گا
Dont Stop

گھر میں غربت آنے کے اسباب ..

1 = غسل کھانے میں پیشاب کرنا
2 = ٹوٹي ہوئی كنگھي سے كنگا کرنا
3 = ٹوٹا هوا سامان استعمال کرنا
4 = گھر میں كوڑا کرکٹ رکھنا
5 = رشتےدارو سے بدسلوکی کرنا
6 = بائیں پیر سے پیجاما پہننا
7 = مغرب عشاء کے درمیان سونا
8 = مہمان آنے پر ناراض ہونا
9 = آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا
10 = دانت سے روٹی کاٹ کر کھانا
11 = چالیس دن سے زیادہ زیر ناف کے بال رکھنا
12 = دانت سے ناخن کاٹنا
13 = کھڑے کھڑے پیجاما پہننا
14 = عورتوں کا کھڑے کھڑے بال باندھنا
15 = پھٹے ہوئے کپڑے جسم پر سینہ
16 = صبح سورج نکلنے تک سونا
17 = درخت کے نیچے پیشاب کرنا
18 = بیت الخلا میں باتیں کرنا
19 = الٹا سونا
20 = قبرستان میں هسنا
21 = پینے کا پانی رات میں کھلا رکھنا
22 = رات میں سوالي کو کچھ نہ دینا
23 = برے خیالات کرنا
24 = بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا
25 = استنجا کرتے وقت باتیں کرنا
26 = ہاتھ دھوئے بغیر کھانا كھنا
27 = اپنی اولاد کو كوسنا
28 = دروازے پر بیٹھنا
29 = لہسن پیاز کے چھلکے جلانا
30 = فقیر سے روٹی یا پھر اور کوئی چیز خریدنا
31 = پھونک سے چراغ بجھانے
32 = بسم اللہ پڑھے
بغیر کھانا
33 = غلط قسم کھانا
34 = جوتا چپل الٹا دیکھ کر سیدھا نہیں کرنا
35 = حالات جنابت میں حجامت کرنا
36 = مکڑی کا جالا گھر میں رکھنا
37 = رات کو جھاڑو لگانا
38 = اندھیرے میں کھانا
39 = گھڑے میں منہ لگا کر پینا
40 = قرآن مجید نہ پڑھنا

حدیث میں ہے کہ جو دوسروں کا بھلا کرتا ہے.
اللہ اس کا بھلا کرتا ہے.
..
چھوٹی سی دعا
"اے اللہ"
جب تو اپنی رحمتوں کے دروازے کھولے اور پکارے ...
"ہے کوئی رحمت مانگنے والا؟
ہے کوئی خوشیاں مانگنے والا؟
ہے کوئی شفا مانگنے والا؟
ہے کوئی میرے "محبوب"
(صلی اللہ علیہ وسلم) "
کی چاہت مانگنے والا؟
تو میری دعا ہے،
"یا اللہ"
ساری خوشی
ساری رحمت
ساری كاميابياں
ساری بركتیں
ساری نعمتیں
"نبی اے پاک"
(صلی اللہ علیہ وسلم) "
کی چاہت اس شخص کو دےدے جو یہ میسیج پڑھ کے دوسرے کو بھی اس خوبصورت دعا میں شامل کرے ...!
* آمین *

 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
(آخری قسط)

(31)پھونک سے چراغ بجھانا:
یہ بات شیعہ کتاب جامع الاخبار سے منقول ہے جو ہمارے لئے حجت نہیں ہے ۔ چراغ تو پھونک سے ہی بجھایا جاتا ہے ، کوئی دوسرے طریقے سے بجھائے اس میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن پھونک سے چراغ بجھانا باعث فقرہے مبنی برغلط ہے ۔
نورخدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

(32 )بسم اللہ پڑھے بغیر کھانا:
کھانا کھاتے وقت بسم اللہ کہنا واجب ہے ۔
عن أُمُّ كُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ (صحيح سنن أبي داود:3202 ) .
ترجمہ : ام کلثوم عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اللہ کا نام لے، اور اگر اللہ تعالی کا نام لینا ابتدا میں بھول جائے تو کہے: بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ.
واقعی بسم اللہ کے بغیر کھانا کھانا باعث نقصان وخسران ہے ، اس کے کھانے میں شیطان شامل ہوجاتاہے اس لئے یہ کہاجاسکتاہے کہ اللہ کے ذکر کے بغیرمستقل کھانا کھانے سے وہ کھانے کی نعمت اور اس کی برکت سے محروم ہوجائے گا لیکن اگر بھولے سے ایسا ہوجائے تو اللہ تعالی نے بھول چوک کو معاف کردیاہے ۔

(33 )غلط قسم کھانا:
اسلام میں جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے نبی ﷺ کا فرمان ہے :
الكبائرُ : الإشراكُ باللهِ ، وعقوقُ الوالديْنِ ، أو قال : اليمينُ الغَموسُ(صحيح البخاري:6870)
ترجمہ: کبیرہ گناہ یہ ہیں:اللہ کے ساتھ شرک کرنا،والدین کی نافرمانی کرنا، جھوٹی قسم کھانا۔
ایسے لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے ، اس لئے ایک مسلمان کو قطعی طورپر جھوٹی قسم نہیں کھانا چاہئے ۔ اگر کسی نے سابقہ کسی معاملے پہ عمدا جھوٹی قسم کھائی ہے تو سچی توبہ کرے، اگر جھوٹی قسم کے ذریعہ کسی کا حق مارا تو اس کو واپس کرے اور اگر آئندہ کسی کام کے نہ کرنے پہ قسم کھائی اور وہ کام کرلیا تو قسم کا کفارہ ادا کرے۔اس کا کفّارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا اسی طرح ان مسکینوں کو کپڑے دینا ہے یا ایک گردن یعنی غلام یا باندی کوآزاد کرنا ہے۔ جسے یہ سب کچھ میسر نہ ہو تووہ تین دن روزہ رکھے۔

(34 )جوتا چپل الٹا دیکھ کر سیدھا نہیں کرنا:
اسلامی اعتبار سےاس بات کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔نبی ﷺ کے زمانے میں بھی جوتا تھا مگر آپ ﷺ سے ، صحابہ کرام سے یا ائمہ اربعہ سے اس قسم کی کوئی بات منقول نہیں ہے ۔
ابن عقیل حنبلی ؒ نے کتاب الفنون میں لکھا ہے :
"والويل لمن رأوه أكب رغيفا على وجهه،أو ترك نعله مقلوبة ظهرها إلى السماء"۔(الآداب الشرعية1 /268-269)
ترجمہ : بربادی ہے اس کے لئے جس نے الٹی ہوئی روٹی دیکھی یا پلٹا ہوا جوتا جس کی پیٹھ آسمان کی طرف ہو اسے چھوڑدیا۔
اس کلام میں بہت سختی ہے ، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کلام کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔
نبی ﷺ جوتے میں نماز پڑھتے تھے ۔انس بن مالک رضی اللہ عنہ سوال کیا گیا ؟
أكان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي في نعليه؟ قال:نعم [رواه البخاري: 386]
ترجمہ:کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھتے تھے ، کہنے لگے ہاں۔
ظاہر سی بات ہے جوتے میں نماز پڑھتے ہوئے جوتا پلٹے گا ۔
اس لئے الٹے جوتے کے متعلق مذکورہ بالا باتیں کرنا ٹھیک نہیں ہے البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ جوتے کے نچلے حصے میں گندگی لگی ہوتی ہے بنابریں الٹے جوتے کو پلٹ دیا جائے تاکہ لوگ اس سے گھن نہ محسوس کریں ۔

(35)حالات جنابت میں حجامت کرنا:
حالت جنابت میں مردوعورت کے لئے محض چند چیز ممنوع ہیں ، ان میں نماز،طواف ، مسجد میں قیام اور قرآن کی تلاوت وغیرہ ۔ بقیہ دیگرکام جنبی انجام دے سکتا ہے ۔ حالت جنابت میں حجامت کو باعث فقر بتلانا غیراسلامی نظریہ ہے ۔

(36 )مکڑی کا جالا گھر میں رکھنا:
یہ بات بھی باطل ومردود ہے ۔ اس بات کی نسبت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف کی جاتی ہے ۔
طهّروا بيوتكم من نسيج العنكبوت ، فإنّ تركه في البيوت يورث الفقر .
ترجمہ : گھروں کو مکڑی کے جالوں سے صاف رکھا کرو کیونکہ مکڑی کے جالوں کا گھر میں ہونا افلاس کا باعث ہے۔
یہ بات تفسیر ثعلبی اور تفسیر قرطبی کے حوالے سے بیان کی جاتی ہے مگر اس کی سند میں عبداللہ بن میمون القداح متروک متہم بالکذب راوی ہے ۔ " تهذيب التهذيب " (6 /44-45) .

(37 )رات کو جھاڑو لگانا:
رات ہو یا دن کسی بھی وقت جھاڑو لگاسکتے ہیں ، اس کی ممانعت کی کوئی دلیل نہیں ہے ، نہ ہی اس کام سے معصیت ہوتی ہے ۔ اس لئے رات کو جھاڑودینا تنگدستی کا سبب بتلانا توہم پرستی اور ضعف اعتقادی ہے ۔ مسلمانوں میں بریلوی طبقہ اس توہم کا شکار ہے ۔ اللہ تعالی انہیں ہدایت دے ۔

(38 )اندھیرے میں کھانا:
ویسے اجالے میں کھائے تو اچھی ہے مگر کسی کو اجالامیسرنہ ہوسکے تو اندھیرے میں کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ سورہ حشر میں ایک انصاری صحابی کا ذکر ہے جنہوں نے مہمان رسول ﷺکو اندھیرے میں مہمانی کرائی باوجودیکہ چراغ موجود تھا مگر انہوں نے بیوی کو چراغ بجھانے کہا تاکہ اندھیرے میں مہمان شکم سیر ہوکر کھائے اور میزبان بھوکا رہے ۔ اس منظر کو اللہ دیکھ رہا ہے اس نے آیت نازل کی :
ويؤثرون على أنفسهم ولو كان بهم خصاصة(الحشر:9)
ترجمہ : وہ اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں گوخود کوکتنی ہی سخت حاجت ہو۔

(39 ) گھڑے میں منہ لگا کر پینا:
پانی کا کوئی بھی برتن ہو اگر منہ لگاکرپینا آسان ہو، اس کا حجم بڑا نہ ہویااس کا دہانہ کشادہ نہ ہوجس سے منہ میں مقدار سے زیادہ پانی جانے کا خطرہ ہوتو برتن سے منہ لگاکر پیاجاسکتا ہے ۔ متفق علیہ ایک روایت میں مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی ممانعت ہے ۔
وعن ابن عباس قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الشرب من قي السقاء(صحيح البخاری :5629 )
ترجمہ:اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے دھانے سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے ۔
اس حدیث کے علاوہ ایک دوسری حدیث ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی ﷺ نے مشک میں منہ لگاکر پانی پیا ہے۔
دخلَ عليَّ رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ فشرِبَ من في قربةٍ معلَّقةٍ قائمًافقمتُ إلى فيها فقطعتُهُ (صحيح الترمذي:1892)
ترجمہ: (ایک دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے لٹکی ہوئی مشک کے منہ سے پانی پیا، چنانچہ میں مشک کے منہ کے پاس جا کر کھڑی ہوئی اور اس کو کاٹ لیا ۔
خلاصہ کے طورپہ یہ کہنا چاہوں گا کہ برتن چھوٹا ہو تو اس میں منہ لگاکر پانی پئیں ، بڑا ہو تو دوسرے چھوٹے برتن میں انڈیل کر پئیں اور اگر بڑے برتن سے پینے کی حاجت پڑجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

(40 )قرآن مجید نہ پڑھنا:
قرآن پڑھنے اور عمل کرنےکی کتاب ہے جو اس سے دوری اختیار کرتاہے وہ واقعی اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتاہے ۔ نبی ﷺ نے قرآن پڑھنے کا حکم دیا ہے اس سے ایمان میں زیادتی، علم وعمل میں پختگی اور زندگی کی تمام شئ میں برکت آتی ہے ۔ اس لئے قرآن پڑھنے کا معمول بنائیں اور سمجھ کر پڑھیں ۔جو بلاسمجھے پڑھتے ہیں وہ نزول قرآن کے مقصد سے بے خبراور تلاوت کے آداب سے ناواقف ہیں۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
متفق علیہ ایک روایت میں مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی ممانعت ہے ۔
جزاک اللہ خیرا. اللہ آپکے علم وعمل میں برکت عطا فرماۓ. میں کئ دن سے اسکا منتظر تھا. اور لوگوں کا تقاضہ بھی تھا. ان شاء اللہ امتحان کے بعد اس کو رومن میں کر کے شیئر کروں گا.
اللہ آپکی حسنات کو قبول فرماۓ. آمین

شیخ محترم ملون الفاظ سمجھ میں نہیں آۓ. براہ کرم واضح کر دیں
 
Top