ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے
محرم کے بغیر کسی عورت کے لیے سفر کرنا جائز نہیں خواہ وہ خادمہ ہویاکوئی اور کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:
لاتسافرالمرأۃ الا مع ذی محرم (صحیح بخاری:1862/صحیح مسلم:1338)
’’ محرم کے بغیر کوئی عورت سفر نہ کرے۔‘‘
ایک دوسری حدیث میں نبی اکرمﷺ نے فرمایا:
لا یخلون رجل بامرأۃ الا مع ذی محرم (صحیح بخاری:5233/صحیح مسلم:1341)
’’کوئی مرد محرم کے بغیر کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے۔‘‘
مذکورہ احادیث اس بات پر دال ہیں کہ عورت کسی بھی صورت میں بغیر محرم کے سفر نہیں کرسکتی۔البتہ گھر میں اس کی موجودگی محرم کی محتاج نہیں ہے لیکن کسی اجنبی مرد کو اس کے ساتھ خلوت کی اجازت نہیں ہے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
لایخلون احدکم بامراة فان الشیطان ثالثہما (جامع ترمذی:2125)
’’جب بھی کوئی مرد کی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔‘‘