• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت کو عورت ہی رہنے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؛

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اے پیغمبر ،اپنی بیبیوں ،بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو اپنے مونہوں پر) چادر لٹکا کر( گھونگھٹ نکال لیا کریں)یہ امر ان کے لئے موجب شناخت ھوگا تو کوئی ان کو ایزا نہ دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ھے،

ھماری حد سے بڑھی ھوئی روشن خیال اور فیشن پرست کلچرنے عورت کی بے حجابی اور آزادی کو اشرافیہ کا طرہ امتیاز بنا رکھا ھے اور بات یہیں پر ختم نہیں ھعتی بلکہ پردے کا مذاق اڑایا جاتا ھے ،اللہ تعالی نے مومن مستورات کےلئے پردہ کو ان کے وقار اور انکی پروٹیکشن کا ضامن قرار دیا ھے تاکہ کوئی غنڈہ اوباش ان کو تنگ کرنے کی جرآت نہ کرسکے ،زمانہ جاہلیت میں بھی معزز شرفاء گھرانوں کی خواتین باحجاب گھر سے باہر نکلتی تھیں اور صرف لونڈیاں ،باندیاں، اور خادمائیں قسم کی عورتیں بے حجاب ھوتی تھیں اور اوباش قسم کے لونڈے بالے ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے تھے اور جب انہیں انکی حرکتوں سے منع کیا جاتا تو کہتے کہ ھم نے سمجھا کہ یہ لونڈیاں باندیاں ہیں مستورات کو اس قسم کی ایذارسانی سے بچانے کے لئے اللہ تعالی نے مسلم مستورات کیلیے پردہ لازمی قرار دیا ھے ،عورت کو جو اصل جوہر ھے وہ اس کی حیا اور آبرو ھے جس کی ضمانت پردہ دیتا ھے اوریہ جوہر اس کے پاس اللہ تعالی اور مسلم معاشرہ کی طرف سے امانت ھے یہ وہ گوہر ھے کہ خدانخواستہ کوئی عورت اس سے محروم ھوجائے تو وہ اپنے آپ کو عورت کہلانے کا استحقاق کھو بیٹھتی ھے اس لئے میری گزارش ھے کہ عورت کو عورت ہی رہنے دیا جائے ،،
شائد کہ اتر جائے تیرے دل میں میری یہ بات،
اللہ ھم سب کو سمجھ اور ھدایت دے آمین ثم آمین
 
Top