السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائی ارسلان ، ہمارے بھائی رفیق طاہر صاحب کا انداز عموما کچھ ایسا ہی ہوتا ہے کہ پڑھنے والے کو تلح محسوس ہو ، میرا حسن ظن ہے کہ طاہر رفیق بھائی مجھ جیسے پچھلی صف والے طالب علم کی کوتاہیوں کی علمی دلائل کی روشنی میں تصحیح فرمانے کی سعی فرماتے ہیں ، نہ کہ اپنے احکام مسلط کرنے کی ، کیونکہ ہم تقلید کے تو قائل ہی نہیں ، بات دلیل کے مطابق ماننا اور رد کرنا ہمارا منھج ہے ، لہذا وہ کسی پر اپنی یا اپنے علماء کی سوچ مسلط کرنے کی کوشش نہیں کرتے ، کوینکہ ایسا کرنے میں قران و صحیح احادیث علی فہم السلف کے سالک اور مذھب فلان و فلاں کے سالک میں سوائے زبانی دعوے کے کیا فرق رہ جائے ؟
میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ ان شاء اللہ محترم بھائی رفیق طاہر صاحب ایک متواضع صاحب علم کے طرح ہم کم فہم طالب علموں کے ساتھ شفقت والا رویہ روا رکھیں گے ،
آپ بھی ان کی بات تحمل سے پڑھیے اور میں بھی پڑھ رہا ہوں ، کچھ اور مقامات پر بھی پڑھا ہے لیکن صرف نظر کرتا چلا ہوں و للہ الحمد و المنۃ ،
ارسلان بھائی ، میری حتیٰ الامکان کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی ہی صفوں میں کھڑے بھائیوں کے ساتھ کسی بحث کا شکار نہ ہوں کہ میرے تجربے کے مطابق اس کا کبھی کوئی مثبت نتیجہ برامد نہیں ہوا ، بلکہ نقصان ہی ہوتا ہے اور بالخصوص اس منھج کے لیے طعن و تشنیع کا سبب ہو جاتا ہے جس منھج پر چلنے کے ہم دعویٰ دار ہیں ،
الحمد للہ اگر میں نے کبھی کہیں اپنے کسی بھائی کے کلام میں کوئی بات غیر مناسب دیکھی یا سنی ہے تو اس سے ذاتی طور پر بات چیت کی ہے ، سب کی نظروں کے سامنے بحث مباحثے شروع کر کے اپنے ہی ہم موقف کو غلط ثابت کرنے کو شش کا نتیجہ کچھ اور ہو یا نہ ہو ، جگ ہنسائی کا موقع ضرور ہوتا ہے ،
مجھے کسی کے مذھب کی فتح و نصرت کے لیے کام نہیں کرنا ، اللہ کے دین کی خدمت کے لیے جو کوشش کرتا ہوں اس میں کسی بھی کوتاہی یا غلطی کی تصحیح کے لیے ہر وقت تیار ہوں ، لیکن مذاھب کی ضد میں مباحث کے لیے راضی نہیں ،
بھائی محمد ارسلان ، اگر کوئی قران و صحیح حدیث کی کسی نص کا کوئی مفہوم اخذ کر کے کچھ مسئلہ بیان کرتا ہے اور کوئی دوسرا اسی نص کا کوئی اور مفہوم بیان کرتا ہے تو ہمیں کس کے مفہوم کو درست ماننا چاہیے ؟
اس کے مفہوم کو جس کے مفہوم کے لیے قران و صحیح حدیث کی کوئی اور نص میسر ہو ، اور اگر ایسا نہیں تو چاہیں تو دونوں کی بات کو مانیں ، چاہیں تو دونوں کی باتوں کو رد کر دیں، اپنی ہی منوانے کے لیے مباحث کے لیے اللہ نے مجھے محفوظ رکھا ہوا ہے اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں محفوظ رکھے ،
بھائی رفیق طاہر صاحب سے گذارش ہے کہ میرے لکھے ہوئے مواد کے بارے میں اپنی تحقیقات اور اپنے تمام تر اعتراضات اپنے علمی دلائل کے ساتھ میرے ذاتی ای میلز پر ارسال فرمائیں اور میری اور ان کے مابین ہونے والی ساری ہی مراسلات محفوظ رکھیں ، جب بات کسی نتیجے تک پہنچ جائے تو اگر مناسب سمجھیں تو ساری مراسلات کو جہاں چاہیں نشر فرما دیں - و السلام علیکم۔