ارسلان بھائی، علمائے کرام کا ادب و احترام اور ان سے بات کرتے وقت شائستگی لازم ہے۔ یہ انداز کچھ مناسب محسوس نہیں ہوتا۔ اگر آپ علامہ البانی رحمہ اللہ اور رفیق طاھر بھائی جان کے دلائل کو پرکھ کر درست و غلط کی تمیز کر سکتے ہیں تو طرفین کے دلائل کا مطالعہ کر لیں اور جس کی غلطی ہو اسے آگاہ کریں۔ ورنہ طالب علمانہ حیثیت سے سوال کیا جانا چاہئے۔ البانی صاحب بھی عالم دین ہی تھے اور ان کی تحقیق سے کئی علمائے کرام ازروئے دلائل اختلاف کرتے آ رہے ہیں۔ رفیق طاھر بھائی نے بھی دلیل دی ہے کہ حدیث مرسل ہے اس لئے ضعیف ہے۔ امید ہے آپ ناراض نہیں ہوں گے۔
السلام علیکم
اگر میری بات سے کہیں علماء کی بے ادبی یا غیر اخلاقی پہلو نکلتا ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں لیکن جن کی پوسٹ پر تبصرہ کیا گیا ہے ان کا ان باتوں کا محسوس نہ کرنا اور ایک عامی کی بات میں چھپی پریشانی کو سمجھ جانے کے بعد کسی دوسرے کا اپنی مرضی کا مفہوم چسپاں کرنا کچھ مناسب نہیں لگا۔خیر یہاں بدگمانی کو ختم کرنے کے لیے وضاحت کر رہا ہوں کہ یہ علماء کی بے ادبی نہیں بلکہ پریشانی کا اظہار ہے۔میں علماء کرام کی کتب کا مطالعہ کرتے ہوں تو ایک بات کثرت سے سامنے آتی ہے وہ یہ کہ جب بھی علماء اہلحدیث اپنی کتاب میں صحیحین کے علاوہ کوئی حدیث کوڈ کرتے ہیں تو وضاحت میں لکھتے ہیں (شیخ البانی نے اس کو صحیح/حسن/حسن لغیرہ/ضعیف/موضوع کہا ہے)اس کا اظہار آپ پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی کی کتب میں دیکھ سکتے ہیں۔اور کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ پتہ لگتا ہے کہ شیخ البانی کی تحقیقات سے علماء بہت زیادہ متفق ہیں ایسی صورتحال میں کسی آدمی کا شیخ البانی کی تحقیق کو رد کرنا ایک پریشانی کا سبب ہے۔جس کا اظہار کرنے پر تنقید سننی پڑی۔
اللہ ہم سب کو سیدھا راستہ دکھائے آمین۔
رفیق طاھر بھائی نے بھی دلیل دی ہے کہ حدیث مرسل ہے اس لئے ضعیف ہے۔
یہ دلیل مجھے [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AC%D9%85%D8%B9%DB%81-%D9%88%D8%B9%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D9%86-73/%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%B6%D8%AD%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D9%81%D9%90%D8%B7%D8%B1%D8%8C-%D8%B4%D8%B1%D8%B9%DB%8C-%D8%AD%D9%8F%DA%A9%D9%85-%D8%AD%DB%8C%D8%AB%DB%8C%D8%AA-%D8%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DB%81%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%84-2324/index2.html#post13583]اس مراسلے[/LINK] میں تو نظر نہیں آئی کہیں اور دی گئی ہو تو میں (معلومات میں اضافے کے لیے)دیکھنا چاہتا ہوں۔