• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید مبارک !

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عيدكم مبارك سعيد. تقبل الله منا ومنكم

عید الفطر کے اس مبارک موقع پر میں آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کی خدمت میں صمیم قلب سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے دست بدعا ہوں کہ وہ آپ کی نماز، روزے، زکوة، وصدقات، دعا، تلاوت اور تمام صالح اعمال کو شرف قبولیت عطا کرے اور زندگی میں صحت و عافیت اور دین وایمان کی توفیق کے ساتھ ساتھ عید کی خوشیاں بار بار عطا فرمائے.

ابن اثر
آمین وایاکم یا اخی الکریم

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 

Habib Haneef

رکن
شمولیت
جنوری 10، 2019
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
53
اصل عید!!!

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ لَبِسَ الْجَدِیْدِ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ خَافَ بِالْوَعِیْدِ

عید انکی نہیں جنہوں نے عمده لباس زیب تن کر لیا بلکه عید تو انکی ہے جو الله کی وعید اور پکڑ سے ڈر گئے.

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَبَخَّرَ بِالْعُوْدِ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَابَ وَلَا یَعُوْدُ

عید انکی نہیں جنہوں نے آج عمده خوشبوؤں کا استعمال کیا بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے اپنے گناہوں کی توبه کی اور پهر اس پر قائم رہے.

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ نَصَبَ الْقُدُوْرَ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ سَعَدَ بِالْمَقْدُوْرِ

عید انکی نہیں جنہوں نے عمده کهانوں کی ڈشیں پکائیں بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے حتی الامکان مقدور کے ساتھ سعادت حاصل کی اور نیک بننے کی کوشش کی.

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَیَّنَ بِزِیْنَةِ الدُّنْیَا
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَوَّدَ بِزَادِ التَّقْویٰ

عید انکی نہیں جنہوں نے دنیاوی زیب و زینت اختیار کی بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے تقویٰ اور پرهیزگاری کو اختیار کیا اور اسے اپنا توشه بنایا.

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ رَکِبَ الْمَطَایَا
*اِنَّمَا الْعِیْدُ
 
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
597
ری ایکشن اسکور
188
پوائنٹ
77
إنما العيد لمن صدع بالحق و التوحيد

عید تو صرف اس کی ہے جس نے کلمہِ حق اور توحید کا بول بالا کیا۔

إنما العيد لمن جاهد أولياء الشرك و التنديد

عید تو صرف اس کی ہے جس نے مشرکوں اور بت پرستوں سے جہاد کیا۔

إنما العيد لمن خاف الوعيد و اتقى ذا العرش المجيد

عید تو صرف اس کی ہے جس نے وعید کا خوف رکھا اور عرشِ عظیم والی ذات سے ڈر گیا۔

إنما العيد لمن عمل المزيد و طاعته تزيد

عید تو صرف اس کی ہے جس نے مزید عمل کیا اور اس کی اطاعت اور بڑھ گئی۔
 
Top