رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(۱) بسا اوقات مجھے میرا کوئی عیسائی ہم جماعت اپنے گھر آنے اور کھانا کھانے کی دعوت دیتا ہے تو کیااس کے گھر سے کھانا کھالینا جائز ہے جب کہ یہ یقین ہوجائے کہ جو کھانا تیار کیا گیا ہے وہ شرعی طور پر حلال ہے۔
(۲) کیا میں انہیں توحید الٰہی کے اثبات پر مشتمل کتابیں پیش کرسکتا ہوں۔ جب کہ قرآن مجید کی آیات عربی عبارت میں موجود ہوں اور ان کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا ہو؟
(۳) کبھی کبھار ان میں سے کسی کے گھر ہوتا ہوں اور نماز کا وقت ہوجاتا ہے' تو میں اپنا مصلیٰ لے کر ان کے سامنے وہیں نماز پڑھ لیتا ہوں تو کیا کے گھر میں پڑھی ہوئی نماز ہوجاتی ہے؟
(۴) عیسائیوں نے مجھے اپنے ساتھ گرجا گر جانے کی دعوت دی۔ میں نے کہا ''میں پوچھے بغیر نہیں جاؤں گا۔ '' تو کیا میرے لئے ان کے ساتھ جانا جائز ہے تاکہ میں انہیں اسلام کی رواداری کا قائل کرسکوں اور واضح کرسکوں کہ یہ معاشرے کے حقوق کا خیال رکھنے والا دین ہے اور تاکہ انہیں اسلام کی دعوت کی گنجائش پیدا ہوسکے؟ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا مذہب عیسائی ہے اور وہ پرونسٹنٹ فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے کہنے کے مطابق ان کی نماز میں رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ میرا عیسائی مذہب قبول کرنا محال ہے۔ ان شاء اللہ۔