- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
و علیکم السلام ۔سلام علیکم جناب عرض یہ ہے کہ ایک معاملہ میں آپکی رہنمائی چاہیے وہ یہ کہ اس بات کی تصدیق کر دیں کہ غزوۃ بدر کے قیدیوں کو بطور تاوان یہ کہا گیا کہ وہ مسلمانوں کو دنیاوی علم سیکھا دیں؟
Sent from my CPH1701 using Tapatalk
جی ، قیدیوں میں کچھ قتل کیے گئے ، کچھ سے فدیہ لیا گیا ، جن کے پاس فدیہ نہیں تھا ، ان سے کہا گیا کہ انصاری بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھادیں ۔ تعلیم کے مقابلے میں آزادی والی روایت مسند احمد ، مستدرک حاکم ، سنن بیہقی وغیرہ میں موجود ہے ، سند میں کچھ ضعف ہے ، لیکن بعض علما نے شواہد وغیرہ کی بنا پر اس کی تحسین کی ہے ۔
دیکھیے ، مسند احمد ( حدیث نمبر 2216)ط مؤسسۃ الرسالۃ ۔
السیرۃ النبویۃ کما جاءت فی الأحادیث الصحیحۃ ( ج 2 ص 149 )