السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
محترم اگر جواب میں ایک حدیث کوٹ کر دیتے تو بات بہت زیادہ وزن پیدا ہو جاتا۔ بغیر کسی دلیل کے تو یہ کسی کے لیے بھی ناقابلَ عمل ہیں، کیونکہ سوال کے پوچھے جانے کا مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے آگہی حاصل کرنا ہوتا ہے۔ بے شک آپ نے کہیں نہ کہیں سے پڑھ کر ہی یہ جواب دیا ہوگا اور میرا حسن ظن ہے کہ قرآن و سنت کے مطابق جواب بھی یہی ہوگا۔ لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر قرآن و سنت سے کوئی ایک دلیل بھی دے دی جاتی ۔