• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غلام احمد پرویز : فرقہ اہل قرآن کی کی ہوئی تفسیر کیا صحیح ہے ؟

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,387
ری ایکشن اسکور
6,756
پوائنٹ
332
سوال یہ ہے کہ غلام احمد پرویز۔ یہ فرقہ اہل قرآن میں سے ہے تو کیا اس کی کی ہوئی تفسیر جو انگریزی میں ہے پڑھنا صحیح ہے؟یا اس میں غلطیاں ہیں؟

امید ہے دلائل کے ساتھ جواب دیں گے۔
جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
غلام احمد پرویز پر راقم نے حال ہی میں ایک مضمون مکمل کیا ہے۔ فرصت ملتے ہی اسے شیئر کرتا ہوں۔ جمیع مکاتب فکر کے اہل علم کے مطابق غلام احمد پرویز کے عقائد کفریہ ہیں اور ان عقائد کا حامل دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ان کی تفسیر الحاد و ضلالت سے بھری ہوئی ہے لہذا اس سے ہر مسلمان کو اجتناب کرنا چاہیے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
غلام احمد پرویز کی تفسیر ' مطالب الفرقان' کا ایک علمی وتحقیقی جائزہ جناب ڈاکٹر پروفیسر محمد دین قاسمی صاحب نے لیا ہے۔ پروفیسر صاحب کی یہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر یہاں موجود ہے؛
تفسیر مطالب الفرقان کا علمی و تحقیقی جائزہ (اپ ڈیٹ) - ردفتنہ انکار حدیث - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
اس کا بھی مطالعہ فرمائیں۔
علاوہ ازیں ماہنامہ محدث کا انکار حدیث نمبر غلام احمد پرویز کے تفسیر رجحانات ومیلانات اور دیگر افکار پر ایک گراں قدر علمی نقد ہے۔ یہ رسالہ بھی یہاں موجود ہے:
ماہنامہ محدث کا فتتہ انکار حدیث نمبر - ردفتنہ انکار حدیث - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
 
Top