ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,378
- پوائنٹ
- 635
غلام اَحمد قادیانی، ایک جھلک
سمیع اللہ
نام ونسبمرزا قادیانی کے باپ کا نام غلام مرتضیٰ، دادا کا نام عطا محمد اور پڑدادا کا نام گل محمد تھا، ماں کا نام چراغ بی بی تھا، اس کی تصدیق میں جناب نے خود اپنی تصانیف میں اپنا طویل نسب نامہ درج کیا ہے، لیکن دعوائے مسیحیت و مہدویت کے بعد آپ نے کبھی اپنے آپ کو فارسی النسل قرار دیا تو کبھی اسرائیلی کہا، کبھی چینی النسل بتلایا تو کبھی اپنا نسب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے جوڑا۔ کمال تویہ ہے کہ ان چاروں نسلوں میں تقسیم ہونے کے باوجود، آپ پورے کے پورے مغل بھی رہے۔