جزاك الله خيرا
پوسٹر بنانے والے نے اگرچہ دعوت تو بالکل صحیح دی ہے، لیکن عنوان میں کچھ احتیاط کی ضرورت ہے، ادنیٰ سا مسلمان بھی یہ سوچ نہیں سکتا کہ قرآن مجید میں کوئی غلطی ہے؟
قرآن مجید غلطیوں سے پاس دنیا کی واحد کتاب ہے۔
"
فضائل اعمال کے من گھڑت واقعے کا قرآن سے رد" یہ عنوان بھی بہتر ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ پوسٹر بنانے والے نے مقلدین کو جھنجھوڑنے کے لیے ایسا لکھا ہو کہ اگر تم اپنی من گھڑت اور جھوٹے واقعات پر مشتمل فضائل اعمال کے واقعے پر یقین رکھتے ہو تو پھر بحیثیت مسلمان قرآن مجید کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہو گے جس میں تمہارے بے بنیاد عقائد کا رد ہے۔