رد کفر
مبتدی
- شمولیت
- اگست 17، 2015
- پیغامات
- 101
- ری ایکشن اسکور
- 0
- پوائنٹ
- 22
یہ تو اپنے منہ میاں مٹھو بننے والی بات ھے(1) میں تو اس لئے 8 رکعت تراویح پڑھتا ہوں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان یا غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھیں۔ (آٹھ رکعت تراویح یا تہجد اور 3 رکعت وتر)
(2) دوسری بات کہ یہ ایک فقہی مسئلہ ہے جس پر تقریبا ہر سال اہل حدیث اور حنفیوں کے درمیان بحث و مباحثے کا ایک طویل سلسلہ چلتا ہے۔
(3) اس مسئلے پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، اور طرفین کی طرف سے مختلف دلائل دئیے جا چکے ہیں، ہمارے نزدیک 8 رکعت تراویح کے دلائل پختہ اور مضبوط اور راجح ہیں اور 20 رکعت تراویح کے دلائل کی اکثر روایات ضعیف ہیں، اور اس کی تحقیق فورم پر ایک شیخ کفایت اللہ سنابلی صاحب پیش کر چکے ہیں۔
(4) سعودیہ عرب میں 20 رکعت تراویح کا جواب کئی بار دیا جا چکا ہے، لہذا اس پر بھی بحث کی ضرورت نہیں۔