• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فارقلیط

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
فارقلیط کے معنی کی تفصیل فراہم کرنے کا بہت شکریہ بھائی۔ اردو انسائکلو پیڈیا احباب سے میں گذارش کروں گا کہ اس لفظ کو بھی شامل کر لیا جائے۔

غالباً آپ نے غور نہیں کیا کہ راقم نے اس نام کے معنی کے تعیین میں کسی حوالہ کو معتبر قرار دینے کی کوشش نہیں کی بلکہ صرف اتنا کہا تھا کہ "میرے علم کے مطابق۔۔۔"
اور میرے اسی ناقص علم کے مطابق ۔۔۔ شاید اس فورم کے علاوہ بھی کسی اور جگہ میں نے اپنی "ٹھوس و معتبر علمیت" کا کوئی دعویٰ پیش نہیں کیا ہے :)
ویسے "چھوٹا جھوٹ" اور "بڑا جھوٹ" کی اصطلاح کے حوالے سے اردو ادبی تنقید کے ایک مخصوص رویے پر آپ کی خاصی گرفت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ :)
اور ہاں ، تاریخ و سیرت کے موضوع پر مبنی جس ناول کا میں نے اوپر ذکر کیا تھا وہ عبدالحلیم شرر ہی کا ناول "جویائے حق" ہے۔
السلام علیکم
واضح رہے کہ موصوف گجراتی ہیں اور گجراتی زبان ہی ان کی مادری زبان ہے
گجراتیوں میں چھوٹا جھوٹ اور بڑا جھوٹ مستعمل ہے
اگر کوئی یوپی،دہلی یا لکھنوی اس لفظ کا استعمال کرتا تو گرفت کیجاسکتی تھی۔
مگر با ذوق صاحب اپنے تنقید وتبصرے پر نظر ثانی فرمالیں جو واقعی انسائیکلو پیڈیا میں شامل ہونے کی حق دار ہے ذرا ملاحظہ فرمائیں۔
(۱) یہاں علم نہیں بلکہ معلومات کے مطابق زیادہ مناسب رہیگا۔
(۲) رویے نہیں زاویہ
(۳) تاریخ و سیرت نہیں بلکہ تاریخ و سیر مستعمل ہے ۔ لفظ سیرت نبی کریمﷺ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اس لئے جہاں نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک کا ذکر کرنا مقصود ہوتا ہےتو وہاں اسلامی تاریخ و سیرت کا استعمال ہوتا ہے اور جہاں مطلق تاریخ بیان کرنا مقصود ہوتا ہے تو وہاں لکھا جا تا ہے کتب تاریخ و سیر
(۴) اور لفظ تعیین نہیں بلکہ تعین زیادہ مناسب رہیگا۔
بس یہی اس فورم کی خاص شناخت ہے کہ ان کا کوئی رکن یا ممبر کسی کی کھینچائی کردے تو وہ منا سب ہے اور کوئی ان کی گرفت کرلے تو طوفان آجا تا ہے مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں کہ فارقلیط صاحب کون ہیں کیا ان کا مسلک ہے بس میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ نو وارد ہیں اور اس لئے ابھی ان کی دلداری کی جائے نہ کہ مہمان نوازی ؟
ویسے فارقلیط صاحب میں انڈین ہوں اور احمدآباد ہمارا آنا جانا رہتا ہے مصطفےٰ سیٹھ اٹالین بیکری والے اور بہت سارے معروف اشخاص میرے والد محترم مفتی عزیزالرحمٰن بجنوریؒ سے خوب واقف ہیں۔ فقظ والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289

وعلیکم السلام۔ محترم عابدالرحمٰن صاحب ، آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرے مراسلہ کو قابل تنقید جانا۔ آپ کی کچھ باتوں سے اتفاق کر سکتا ہوں۔ مثلاً یہی کہ نوواردان کی دلداری ضروری ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اراکین کے بجائے انتظامی سطح پر اگر ایسا نہ ہو تو یہ بات ضرور قابل گرفت ہے۔
لفظ "تعین" پر آپ نے درست نشاندہی کی ہے ، مجھے بھی یہ لفظ اسی وقت کھٹک گیا تھا جب میں نے خود سے لکھنے کے بجائے اصل فقرہ "کاپی" کر دیا تھا مگر جلد بازی میں تدوین نہ ہو سکی، لہذا بہتر ہے کہ اس جانب اس تھریڈ کے اصل مراسلہ نگار کی توجہ دلائی جائے۔
جہاں تک "علم / معلومات" اور "رویہ / زاویہ" کا معاملہ ہے ، اپنے موقف کی تائید میں ادبی نکتہ نظر سے اس پر بحث کے لیے میں تیار ہوں مگر ذرا فرصت دستیاب ہونے پر :)۔ دونوں اصطلاحات مستعمل ہیں ہاں ہر فرد کے نزدیک اس کی ترجیحات ضرور مختلف ہو سکتی ہیں۔ آپ شاید ناول "جویائے حق" کے متعلق لاعلم ہیں۔ حالانکہ میں نے اپنے پہلے مراسلے میں وضاحت بھی کی تھی کہ اس کا معتدبہ حصہ سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر مشتمل ہے۔ یہی سبب ہے کہ میں نے لفظ "سیرت" کا استعمال کیا تھا۔
احمدآباد سے آپ کے تعلق کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ کچھ سال قبل احمدآباد ہی سے ایک معروف علمی و دینی شخصیت ، جناب فرید احمد (اب تو شاید وہ مفتی فرید احمد ہیں) اردو کے چند فورمز پر فعال تھے۔ آج کل وہ کہیں نظر نہیں آتے، جبکہ ایمیل سے بھی میرے ان سے روابط استوار تھے (جو کہ اب بند ہیں)۔ کیا آپ ان سے واقف ہیں؟
 
باذوق بھائی یہ میرے ذوق اور مزاج کے خلاف ہے کہ کسی پر تبصرہ کروں لیکن چونکہ آپ نے موصوف کی گرفت کرلی تھی بس ذرا احساس ہوگیا تھا موصوف فارقلیط صاحب کی دلداری مقصود تھی اور کچھ نہیں میرے تبصرہ کو تنقید نہ سمجھیں آپ کی دل آزاری کے لئے معذرت خواہ ہوں ۔ مفتی فرید صاحب کون ہیں میں واقف نہیں فقط والسلام
آپ کا بھائی
عابد الرحمٰن بجنوری
 
فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
محترم باذوق صاحب و مکرمی عابدالرحمٰن صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!مفتی عزیزالرحمن صاحب قبلہ کی دو کتابوں کا مطالعہ ہم تیس سال قبل کر چکے ہیں۔ ایک شیخ عبدالقادِر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسری کتاب کا کا نام اس وقت یاد نہیں۔ہم موصوف کی علمیت کے قائل ہیں۔
اِس بدذوق کو بھی محترم باذوق صاحب کی طرح علمیت کا کوئی دعویٰ نہیں۔ اور کسی کی دِل آزاری بھی مقصود نہیں تھی۔ہم سے ’فارقلیط‘ کے معنیٰ دریافت کیے گئے۔ممکن ہے اَنجانے میں کسی کی دِل شکنی ہو گئی ہو۔ ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ یہ صحیح فرمایا گیا کہ ہماری مادری زبان اُردو ہے۔ ہمارے اپنے گھروں میں لاہوری، لکھنوی یا دہلوی طرز کی ٹکسالی اُردو نہیں بولی جاتی بلکہ ولی گجراتی کی گجری زبان جو گجراتی اور مراٹھی زبانوں سے کافی حد تک متاثر ہے، بولی جاتی ہے۔اگر اَس فارم میں شرکت کے لیے لاہوری، لکھنوی یا دہلوی طرز کی ٹکسالی اُردوکا اِستعمال شرط ہو تو فارم کے جملہ احباب کو ہمارا آخری سلام ۔ اس فارم میں شمولیت کامقصدتو آپ جیسے ذی علم حضرات سے اِستفادہ کے سِوا دوسرا کچھ بھی نہ تھا۔ کتاب و سنت ڈاٹ کام کے وسیلہ سے ہم نے تو ’’اطلبوالعلم من المھد الی اللحد‘‘پر عمل کی محض کوشش شروع کی ہے، ہماری کسی بھی عبارت سے جس کسی کی دِل شکنی ہوئی ہو اُن سے ایک بار پھر معذرت خواہ ہیں، للہ! معاف فرمائیں۔ فقط والسلام طالب دُعاء، عاصی فارقلیط
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
محترم باذوق صاحب و مکرمی عابدالرحمٰن صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! اَس ناچیز کو بھی علمیت کا کوئی دعویٰ نہیں۔ اور کسی کی دَل آزاری بھی مقصود نہیں تھی۔ہم سے فارقلیط کے معنیٰ دریافت کیے گئے۔کچھ پُرانے زخم ہرے ہو گئے، ممکن ہے انجانے میں لہجہ سخت ہوگیا ہو۔ ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ یہ صحیح فرمایا گیا کہ ہماری مادری زبان اُردو ہے۔ ہمارے اپنے گھروں میں لاہوری، لکھنوی یا دہلوی طرز کی ٹکسالی اُردو نہیں بولی جاتی بلکہ ولی گجراتی کی گجری زبان جو گجراتی اور مراٹھی زبانوں سے کافی حد تک متاثر ہے، بولی جاتی ہے۔اگر اَس فارم میں شرکت کے لیے لاہوری، لکھنوی یا دہلوی طرز کی ٹکسالی اُردوکا اِستعمال شرط ہو تو فارم کے جملہ احباب کو ہمارا آخری سلام ۔ اس فارم میں شمولیت کامقصدتو آپ جیسے ذی علم حضرات سے اِستفادہ کے سِوا دوسرا کچھ بھی نہ تھا۔ کتاب و سنت ڈاٹ کام کے وسیلہ سے ہم نے تو ’’اطلبوالعلم من المھد الی اللحد‘‘پر عمل کی محض کوشش شروع کی ہے، ہماری کسی بھی عبارت سے جس کسی کی دِل شکنی ہوئی ہو اُن سے ایک بار پھر معذرت خواہ ہیں، للہ معاف فرمائیں۔ فقط والسلام طالب دُعاء، غلام رازِق[/QUOTE]
السلام علیکم
نعوذباللہ من ذالک فارقلیط صاحب آپ کو میری طرف سے بد گمانی ہوئی اللہ گواہ ہے میں نے تو آپ کی طرف داری ہی کی دل شکنی نہیں میں نے بات کو نبھانے کے لئے یہ تا ویل کی کہ آپ گجراتی ہیں اس لئے ایسا تحریر فرمادیا ہوگا آپ کی مذاق اڑانا توبہ توبہ اللہ مجھے معاف فرمائے میرے حاشیہ خیال میں بھی اس طرح کی بات نہیں فقط والسلام عابدالرحمٰن بجنوری
 
Top