• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتاویٰ انسائیکلوپیڈیا سوفٹ وئیر ورژن 1

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ سے ایک سوفٹ وئیر شئیر کر رہا ہوں جس کا نام فتاویٰ انسائیکلوپیڈیا رکھاہے، چند سال پہلے میں نے یہ سوفٹ وئیر اپنے ذاتی استعمال کے لیے بنایا ، مجھے کچھ سوالات کے جوابات چاہیے تھےلہذا تمام فتاویٰ کتب میں متعلقہ سوال کاجواب تلاش کرنا ہوتا تھا۔ اس لیے میں نے سوچا کہ ایک ایسا سوفٹ وئیر بن جائے جس میں ہمیں ہمارا متعلقہ سوال ، اس کا جواب جس جس کتاب میں آیا ہے فوراً اس کا معلوم ہو جائے۔ ابھی تک جتنا سوفٹ وئیر بنا ہے اس میں کچھ لمیٹیشن ہیں اور اس لمیٹیشن کی ہی وجہ سے میں اس کو پبلک نہیں کر سکا، لیکن اب میں نے سوچا فورم پر پیش کر دوں شائد کسی کو اس سے فائدہ حاصل ہو جائے۔ ابھی فوری طور پر قارئین کے ذہن میں ایک سکیچ بن گیا ہو گیا کہ یہ کوئی ایسا سوفٹ وئیر ہو گا جس میں ہم اپنے سوال کا جواب پڑھ لیں گے، تو فی الحال ایسا نہیں ہے۔ اور یہی وہ لمیٹیشن تھی جس وجہ سے میں اس کو پبلک نہیں کر سکا۔
اور اس لمیٹیشن کی وجہ یہ ہے جیسا کہ آپ احباب جانتے ہیں کہ یونی کوڈ میں کتب اور فتاویٰ کتب کی بھی کمی ہے، اور الحمدللہ محدث ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ محدث انتظامیہ اور تمام ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے۔اور اسی یونی کوڈ میں فتاویٰ کتب نہ ہونے کی وجہ سے کتاب کا جواب سوفٹ وئیر میں نہیں دیا جا سکا ۔

اس سوفٹ وئیر میں تقریبا ساڑھے پانچ ہزار سوالات کو کمپائل کیا گیا ہے۔
فتاویٰ اسلامیہ، محمد بن عبدالعزیز المسند، چار جلدیں کل سوالات 2906
قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، عبدالمنان نورپوری، دو جلدیں کل سوالات 1362 ؛
فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام، حافظ زبیر علی زئی، دو جلدیں ، کل سوالات 475 ؛
قرآن و حدیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل ، صالح بن فوزان الفوزان، دو جلدیں ، کل سوالات238 ؛
احکام و مسائل ، ابوالحسن مبشر احمد ربانی، ایک جلد، کل سوالات581 ؛

عام طور پر ایسا ہوتا کہ ہارڈ بک یا پی ڈی ایف میں اگر ہم نے کسی سوال کا جواب تلاش کرنا ہو تو ہم اس کے انڈیکس میں دیکھتے ہیں پھر اس سے آگے بڑھتے ہوئے صفحہ نمبر پر جاتے ہیں، اور اپنے سوال کا جواب پڑھتے ہیں۔ آج الحمدللہ فتاویٰ کی بے شمار کتب پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہیں لیکن اپنے سوال کا جواب ہر کتاب میں تلاش کرنا ، ہر کتاب کے انڈیکس کو دیکھنا ایک محنت طلب اور ٹائم لینے والا کام ہے، اس طرح بے شمار ٹائم سوال کے جواب کی تلاش میں صرف ہو جاتا ہے، لہذا اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کم سے کم وقت میں ہمیں اپنا مطلوبہ سوال (اگر کتاب کے انڈیکس میں ہے ) کا معلوم ہو جائے کہ ہمارا متعلقہ سوال اور اس کا جواب فلاں فلاں کتاب میں ، کتاب کی اس جلد میں، اور کتاب کے اس صفحہ پر دیا گیا ہے یہ سوفٹ وئیر تیار کیا ہے۔ اس طرح ان شاء اللہ بہت کم وقت میں ہم جواب کے متعلقہ صفحہ کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
سوفٹ وئیر ڈائون لوڈ کرنے کا لنک یہ ہے۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/softwares/Fatawa.zip

قارئین سے گزارش ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس کا اگلا ورژن مذید فتاویٰ کتب کو شامل کر کے پیش کر سکیں۔ آمین
 
عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
جزاک اللہ خیرا فی الدنیا والاخرۃ
بھائی جان،ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اس نیک کام میں اللہ تعالیٰ اپنی خصوصی مدد آپ کے ساتھ شامل حال رکھے۔آمین
 
محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116

بھائی اس لنک میں فائل موجود نہیں ہے مہربانی فرما کر دوسرا لنک دیں دے
 
محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116
یہ آنلائن نہیں ہے، یہ چیک کیجئے پھر ایک اور سوفٹ وئیر اپلوڈ کرتا ہوں۔
بھائی میں نے ڈنلوڈ کرلیا ہے اور الحمدللہ سوفٹ وئیر صحیح چل رہا ہے اب اپنا دوسرا سوفٹ وئیر بھی پیش کردیں ہم منتظر ہے
 
Top