• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتاویٰ نواب سید محمد صدیق حسن خان جلد اول تا پنجم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب

فتاویٰ نواب سید محمد صدیق حسن خان جلد اول تا پنجم
نام مصنف
نواب صدیق حسن خاں
ناشر
دار ابی الطیب
Title Page --- Fatawa-Nawab-Sayyad-Mohammad-Saddique-Hasan-Khan-01.jpg

تبصرہ
برصغیر میں علومِ اسلامیہ،خدمت ِقرآن اور عقیدہ سلف کی نصرت و اشاعت کے سلسلے میں نواب صدیق حسن خاں قنوجی رحمہ اللہ (1832۔1890ء) کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ آپ کی مساعی جمیلہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ عربی ، فارسی ، اردو تینوں زبانوں میں دو سو سے زائد کتابیں تصنیف کیں اور دوسرے علماء کو بھی تصنیف و تالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا اور اسلامی علوم و فنون کے اصل مصادر و مآخذ کی از سرنو طباعت و اشاعت کا وسیع اہتمام کیا۔ اور علوم ِاسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی و علمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب رحمہ اللہ نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو۔حدیث پاک کی ترویج کا ایک انوکھا طریقہ یہ اختیار فرمایا کہ کتب ِاحادیث کے حفظ کا اعلان کیا۔ اور اس پر معقول انعام مقرر کیا۔ چنانچہ صحیح بخاری کے حفظ کرنے پر ایک ہزار روپیہ اور بلوغ المرام کے کے حفظ کرنے کا ایک سو روپیہ انعام مقرر کیا۔ جہاں نواب صاحب نے خود حدیث اور اس کے متعلقات پر بیش قیمت کتابیں تصنیف کیں وہاں متقدمین کی کتابیں بصرف کثیر چھپوا کر قدر دانوں تک مفت پہنچائیں۔ دوسری طرف صحاح ستہ بشمول موطا امام مالک کے اردو تراجم و شروح لکھوا کر شائع کرانے کا بھی اہتمام کیا۔ تاکہ عوام براہ راست علوم سنت سے فیض یاب ہوں۔ زیر نظر کتاب ’’ فتاوی ٰنواب صدیق خان رحمہ اللہ‘‘ نواب صاحب مرحوم کے بیسیوں مسائل کی توضیح و تشریح پر مشتمل ڈیڑھ ہزار سے زائد صفحات پر پھیلے ہوئے فارسی زبان میں دو ضخیم مجموعے (ہدیۃ السائل الی ادلۃ المسائل ، دلیل الطالب علی ارجح المطالب) کا اردو ترجمہ ہے۔ پہلا مجموعہ ’’ہدیۃ السائل الی ادلۃ المسائل‘‘107 فتاویٰ پر مشتمل ہے جس میں عقائد و عبادات اور دیگر مسائل سے متعلق استفسارات کے جواب دیے گئے ہیں۔ دوسرا مجموعہ ’’دلیل الطالب علی ارجح المطالب‘‘اس میں 181 سوالات کے جوابات ہیں اور آخر میں خاتمہ کتاب کے اندر گناہوں کی بخشش کا ذریعہ بننے والے اعمال کا مفصل تذکرہ کیا گیا ہے۔ دار ابی الطیب گوجرانوالہ نے فارسی عربی عبارات و اشعار کا ترجمہ کیا ہے اور ان فتاویٰ جات میں منقول نصوص و عبارات کی تخریج و تصحیح کا فریضہ انجام دیا ہے اور نواب صاحب کے فتاوی جات کو 3168 صفحات پر مشتمل 5 جلدوں میں پرنٹ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
 
Top