- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فتاوی ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے اردو ترجمے کی کوئی اُمید۔۔؟
فتاوی ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے اردو ترجمے کی کوئی اُمید۔۔؟
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فتاوی ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے اردو ترجمے کی کوئی اُمید۔۔؟
@خضر حیات, بھائیو علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجموع فتاوی ابن تیمیہ کوئی مستقل تصنیف نہیں ، بلکہ شیخ الاسلام کی مختلف کتب اور رسائل کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے ، مجموع الفتاوی میں موجود ابن تیمیہ کی کئی تصانیف مستقل بھی چھپی ہیں ، اور ان کے اردو تراجم ہوچکے ہیں ، محدث لائبریری سے چند ایک لنک ملاحظہ فرمائیں :
رفع الملام ۔ اردو ترجمہ ، اسی کتاب کا ایک اور ترجمہ
اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب ( فتاوی کی 19 اور 20 دو جلدوں کا اردو ترجمہ )
اصحاب صفہ اور تصوف کی حقیقت
کتاب الوسیلہ کا اردوترجمہ ایک اور ترجمہ
اسی طرح شرح عقیدہ واسطہ ، الوصیۃ الکبری ، رقص و سماع کے متعلق ، الفرقان بین اولیاء الرحمن و الیاء الشیطان ، وغیرہ کئی رسائل جو فتاوی ابن تیمیہ میں ہیں ، ان کا اردو ترجمہ محدث لائبریری میں موجود ہے ۔ تفصیل یہاں دیکھ لیں ۔
بعض دفعہ نام پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے ، مثلا رفع الملام کتاب آپ کو اردو میں اسی نام کے ساتھ نہیں ملے گی ۔ اگر ایسی کوئی مشکل ہو تو بتائیں ۔
یہ مجموع الفتاوی سے ہٹ کر الگ کتاب ہے ، لیکن اس کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ ان کے شاگردوں کی جمع کردہ ہے ۔