فتاوی علمائے حدیث کا نیا ایڈیشن مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور نے شائع کیا ہے جو غالبا آٹھ جلدوں اور چودہ اجزاء پر مشتمل ہے ، سنا ہے کہ اس سے اگلی دو یا تین جلدوں پر بھی مولانا سعیدی نے کام مکمل کرلیا تھا لیکن وہ ان کی وفات کی وجہ سے چھپ نہ سکا۔ اگر جامعہ سعیدیہ خانیوال میں ان کے ورثاء سے رابطہ کر کے ان جلدوں کا سراغ مل سکے تو یقینا یہ ایک بہت بڑی خدمت ہوگی ۔